89

اسلام گڑھ:محکمہ تعلیم میرپور ڈویژن کے کارنامے۔پہلے کرونا کے نام پر اور اب عجیب پالیسیوں کی وجہ سے تعلیمی نظام کا مزید نقصان

اسلام گڑھ:محکمہ تعلیم میرپور ڈویژن کے کارنامے۔پہلے کرونا کے نام پر اور اب عجیب پالیسیوں کی وجہ سے تعلیمی نظام کا مزید نقصان

اسلام گڑھ(نامہ نگار)محکمہ تعلیم میرپور ڈویژن کے کارنامے۔پہلے کرونا کے نام پر اور اب محکمہ تعلیم کی عجیب پالیسیوں کی وجہ سے تعلیمی نظام کا مزید نقصان کرنے پر زور دیا جانے لگا۔دو سال سے جاری تعلیم نقصان پر قابو پانے کے لیے تعلیمی اداروں کو روکنے کے لیے ڈائریکٹر سکولز تھانیدار بن کر پراہیوٹ سکولز میں پہنچ گے سربراہ ادارہ کی غیر موجودگی میں خواتین ٹیچرز کے بدتمیزی۔

ایک دن بذریعہ سوشل میڈیا رجسٹریشن منسوخی کے لیے سفارش کا نوٹس نکالا دوسرے دن سکولوں میں جا کر تھانیداری ۔خواتین ٹیچرز کے ساتھ بد تمیزی ۔ اپیسکا میرپور کا ہنگامی اجلاس ڈائریکٹر اسکولز ۔ڈی ای او او ر دیگر محکمہ تعلیم کے ذمہ داران ہوش کے ناخن لیں۔بصورت دیگر قانونی راستہ اختیار کیا جاے

گا۔نہ تو کسی کو کوئی نوٹیفکیشن دیا جاتا ہے نہ ہی اپنی زمہ داریاں پوری کی جاتی ہیں۔محکمہ تعلیم کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے گورنمنٹ سیکٹر تباہ ہو رہا ہے اور اب اپنی کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے پراہیویٹ سکولز کا راستہ روکا جا رہا ہے۔صدر اپیسکا میرپور وجاہت بیگ کا ہنگامی اجلاس میں اظہار خیال۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم ڈویژن میرپور کے آفسران دفاتر میں بیٹھ کر غیر دانشمندانہ نوٹیفکیشن نکالنے کے ردعمل میں پراہیویٹ اسکولز ایسویسی ایشن میرپور کا صدر تنظیم وجاہت بیگ کی

زیر صدارت ہنگامی اجلاس۔ڈی آفس میرپور کی طرف سے بغیر کسی اطلاح پہلے گورنمنٹ تعلیمی اداروں کا جوس نکالا اب اپنی کارکردگی دکھانت کے لیے پراہیویٹ سکولز کو تنگ کرنا شروع کر دیا۔نوٹیفکیشن جاری کرنے سے قبل یہ بھی نہیں سوچتے پہلے کیا نکال چکے ہیں۔امتحان لینے کے جرم میں مظفر آباد میں زیادہ دیر سکول بند رہے ان کو ساتھ چلانے کے لیے باقی اضلاح کا سسٹم خراب کیا جا رہا ہے ۔کوئی بھی نوٹیفکیشن ہو اس کو اداروں تک پہنچایا ہی نہیں جاتا سوشل میڈیا پر چلا دیا جاتا ہے۔

اب حال ہی میں جو کیا گیا ہم اس عمل کی بھرپور مزمت کرتے ہیں کہ نہ اسکولز کو نوٹیفکیشن دیا گیا سیدھا جا کر رجسٹریشن منسوخی کی تحریک سوشل میڈیا پہ چلائی گئی حالانکہ ایسے لیٹر اداروں میں دہیے جاتے ہیں۔جبکہ لیٹر اداروں کے بجاے۔سوشل میڈیا پہ چلاے گے۔اب جبکہ آپ لیٹر جاری کر چکے ہیں پھر ڈائریکٹر صرف اپنی تھانیداری دکھانے اور فوٹو سیشن کے لیے گے۔ادارے کے سربراہ کی غیر موجودگی

میں فی میل سٹاف کے ساتھ بدتمیزی ناقابل برداشت۔محکمہ تعلیم آفیسران پہلے اپنا رویہ درست کریں اس کے بعد سکولز کا وزٹ کریں۔اجلاس میں دیگر نے بھی مقررین نے بھی اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ نام محکمہ تعلیم کام غیر دانشمندانہ کیے جا رہے ہیں۔پہلے ہی کرونا کی وجہ سے بچوں کا بہت زیادہ حرج ہو چکا ۔اب مزید سیشن لیٹ کرنے سے مزید نقصان ہو گا نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ماہ کی چھٹیاں دے کر سمجھ سے بالا تر فیصلہ کیا جارہا ہے ڈویژن میرپور میں مظفر اباد کی نسبت کم چھٹیاں ہوئی ۔

سیشن مکمل کرنے میں کیا حرج ہے۔میرپور آفس سے جاری نوٹیفکیشن پر جب اداروں نے کام مکمل کر لیا تو اس کو منسوخ کیے بغیر مظفراباد والے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔جس کا طریقہ کار بھی قانونی لحاظ سے غیر اخلاقی کام ہے ۔اس رجسٹریشن منسوخی کے لیے کی جانے والی تحریک کے لیٹر کو اداروں میں پہنچانے کی بجاے سوشل میڈیا کا سہارا لیا گیا ۔محکمہ تعلیم اپنی زمہ داریاں پوری کرنے کی بجاے فضول وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔اس پالیسی کی وجہ سے آج گورنمنٹ سکولز کے

اساتذہ بھی کہنے پر مجبور ہیں کہ امتحانات لیٹ کرنا بچوں کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ہے ۔محکمہ تعلیم کے آفیسران اس فیصلے پر نظر ثانی کریں۔بصورت دیگر قانونی چارہ جوئی کی جاے گی۔صدر تنظیم اپیسکا مرزا وجاہت بیگ نے تمام شرکاء میٹنگ کو یقین دلایا کہ پوری تنظیم پراہیویٹ تعلیمی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔کسی بھی غیر قانونی طریقہ کار کا بھرپور دفاع کیا جاے گا۔پہلے ہم ڈی آفس میں جا کر معاملہ حل کروانے کی کوشش کریں گے امید ہے بہتر حل ہو گا نہ ہوا تو مجبورا قانونی چارہ جوئی کی جاے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں