123

دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں، پشاوردھماکہ سفاکیت کی انتہا ہے، ممتازیوسفزئی

دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں، پشاوردھماکہ سفاکیت کی انتہا ہے، ممتازیوسفزئی

پشاور ( بیورو چیف)دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں، پشاور دھماکے جیسے واقعات کسی بھی ملک میں ہوں کہیں بھی ہوں یا کوئی بھی انسان اس قسم کی دہشت گردی کا نشانہ بنے میں اسکی شدید مخالفت کرتا ہوں اور ان میں جو بھی ملوث ہے یا انسان دشمن پالیسیاں بناتے ہیں یا گھناونا کردار ادا کرتے ہیں

ہم اسکی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ باتیں معروف کاروباری شخصیت اور چئیرمین پاکستان انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فورم ممتاز خان یوسفزئی پشاور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع پر تعزیتی بیان میں کیں انہوں نے کہا کہ اس قسم کے واقعات کی بالکل اجازت نہیں دی جانی چائیے یہ انتہائی ظلم ہے خصوصا” اللہ کے گھر میں ایسے واقعات کرنا کسی مذہب میں نہیں ہیں یہ واقعات صرف حیوان ہی کرسکتے ہیں

یہ کسی انسان اور مسلمان کا کام نہیں ہوسکتا، ممتاز خان یوسفزئی نے پشاور کی مسجد میں جانی نقصان پر گہرے غم کا اظہار کیا اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت ایسے انسان دشمن عناصر کی جلد از جلد سرکوبی کرے اور انکو گرفتار کرکے معصوم انسانوں کے خون کا بدلہ لے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں