وزیر اعظم کا پشاور دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت
وزیر اعظم کا پشاور دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت
وزیر اعظم عمران خان نے پشاور دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ میں دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جبکہ میں نے وزیر اعلیٰ کے پی کے کو ذاتی طور پر لواحقین کے گھر جاکر ان کی مدد کرنے کا کہا ہے’۔
Have personally been monitoring operations & coordinating with CTD & Agencies in the wake of the cowardly terrorist attack on Peshawar Imambargah. We now have all info regarding origins of where the terrorists came from & are going after them with full force.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 4, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ’ میں سی ٹی ڈی اور ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں ہوں،ہمارے پاس معلومات موجود ہیں کہ دہشت گرد کہاں سے آئے جبکہ ہم پوری طاقت کے ساتھ دہشت گردوں کا پچھا کررہے ہیں’۔
واضح رہے کہ پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد شہید جبکہ 197 زخمی ہوئے۔