142

مہمند:سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور کاروان رحمان سیاسی گروپ کے اہم رہنما ملک جہانزیب خان مہمند تحریک انصاف میں شامل

مہمند:سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور کاروان رحمان سیاسی گروپ کے اہم رہنما ملک جہانزیب خان مہمند تحریک انصاف میں شامل

ضلع مہمند(افضل صافی ) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور کاروان رحمان سیاسی گروپ کے اہم رہنما ملک جہانزیب خان مہمند تحریک انصاف میں شامل۔شمولیتی جلسہ میں مشیر معدنیات عارف احمدزئی، چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سیفران ایم این اے ساجد خان اور پی ٹی آئی مہمند قائدین کی شرکت۔مہنگائی عالمی اور وقتی مسئلہ ہے وزیراعظم نے امریکی غلامی سے نکال کر ثابت کر دکھایا۔ضلع مہمند میں مثالی ترقی ہوئی ہے،اربوں روپوں کی بہترین روڈز اور واٹر سپلائی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے

۔ملک جہانزیب مہمند کی شمولیت سے پی ٹی آئی مہمند ٹیم مزید فعال ہو جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلی پختونخوا کے مشیر برائے معدنیات عارف احمدزئی،ضلع مہمند سے منتخب ایم این اے اور چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے سیفران ساجد خان مہمند،ناظم اعلٰی لوئر مہمند نوید خان،سجاد مومند،مولانا امیر اللہ جنیدی،قاری رحیم شاہ، ڈاکٹر محمد اسرار، ملک محبوب شیر ودیگر نے ہفتہ کے روز قبائلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی دورباخیل میں تحریک انصاف کے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا

۔اس موقع پر مہمند کے اہم خاندان کے سیاسی کاروان رحمان پینل کے اہم رہنما اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و تحصیل اپر مہمند چیئرمین امیدوار ملک جہانزیب خان مہمند نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔اور کہا کہ 14 سالہ سیاسی کیریئر میں اصول پر سودا بازی نہیں کی۔اور کاروان رحمان سے علیحدگی کی وجہ اصولوں کی پامالی تھی۔اب عمران خان کے وژن کے مطابق اپنے ضلع مہمند میں تحریک انصاف کی خدمت کے عملی ثبوت دکھائیں گے۔مشیر معدنیات عارف احمدزئی نے کہا

کہ صوبائی کابینہ میں قبائلی ضلع مہمند میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مثالیں دی جاتی ہے۔تحریک انصاف دور حکومت میں اربوں روپوں کی لاگت سے تین بڑی شاہراہیں غلنئی ٹو یکہ غنڈ روڈ، پاک افغان سرحدی علاقوں کے لئے گرسل روڈ اور امبار سرلڑہ سمیت دیہات کو ملانے کے لئے لنک روڈزپر کام جاری ہے۔

ضلع چارسدہ سے ضلع مہمند کو پینے کی پانی فراہمی کا میگا منصوبہ آخری مراحل میں ہیں۔ دریائے کابل سے پانی فراہمی کی فزیبیلٹی تیار ہورہی ہے۔اس کے علاوہ واٹر سپلائی کے چھوٹے سکیموں پر بھی کام جاری ہے۔مراکز صحت کی دوردراز علاقوں میں بتدریج فعالیت، تعلیمی اداروں کا کھلنا اور بجلی گریڈ اسٹیشنز کی تعمیر اجتماعی ترقی کی زندہ مثالیں ہیں۔مہنگائی عالمی وباء اور عالمی حساس حالات کی وجہ سے وقتی مسئلہ ہے۔ حکومت اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔اور اجتماعی ترقی پر توجہ مرکوز رکھیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں