مہمند۔نحقی پارک کی عدم توجہ سے چمن اورخوبصورت پودے سوکھ یامال مویشی کالقمہ بن گئے
ضلع مہمند۔نحقی پارک کی عدم توجہ سے چمن اورخوبصورت پودے سوکھ یامال مویشی کالقمہ بن گئے۔جبکہ گملے توڑپھوڑکاشکارجگہ جگہ گندگی کی ڈھیر۔ مزیدکوتاہی سے مختصرعرصہ بعد کروڑوں لاگت سے تعمیر پارک آثارقدیمہ میں تبدیل ہونگے۔ مین پشاورباجوڑ شاہراہ پرنحقی ٹنل کے نزدیک 28کروڑ روپوں کی لاگت سے مسافروں اورمقامی آبادی کیلئے تعمیر واحدتفریحی مقام نحقی پارک عدم توجہ سے ویران ہوگئے۔
پارک کی خوبصورت چمن اورقیمتی پودے پانی اورمالی نہ ہونے سے سوکھی یامال مویشی کالقمہ بن گئے۔ پارک کی خوربصورتی کیلئے رکھے گئے گملے پائمالی کاشکارجبکہ جگہ جگہ گندگی کاڈھیرپڑی ہیں۔اگرعدم توجہ کایہ سلسلہ بدستور جاری رہا۔ تو مختصرعرصہ بعد پارک آثارقدیمہ میں تبدیل ہوجائے گا۔
جس سے بڑی محنت اورلاگت سے تعمیرتفریحی منصوبہ ناکامی کاشکارہوگا۔یادرہے کہ مقامی سحر نامی فلاحی تنظیم نے پارک کادیکھ بھال کاارادہ ظاہرکیاتھا۔مگرتاحال اس فلاحی تنظیم کوبھی حوالہ نہ کیاگیا۔