دولتالہ :ایم پی اے چوہدری ساجد محمود کا درکالی سیداں میں سڑک کی تعمیر کی افتتاحی تقریب سے خطاب
دولتالہ(نامہ نگار)عوامی فلاح و بہبود نے منصوبہ جات ترجیح بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے مشکل معاشی حالات کے باوجود ترقیاتی فنڈز کا بتدریج اجراء اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنا چاہتی ہے عوام الناس کی محرومیوں اور علاقے کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انشاء اللہ دولتالہ تحصیل بھی بنے گا
اور پوٹھوہار یونیورسٹی بھی گوجرخان میں قائم ہو گی انشاء اللہ حلقہ کے چپے چپے پر خوشحالی کا راج ہو گا ہم صرف وعدے نہیں کرتے بلکہ وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے صدق دل اور خلوص نیت سے کوشش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی زات ہمیں کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے انشاء اللہ عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے
ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چوہدری ساجد محمود نے درکالی سیداں میں سڑک کی تعمیر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا درکالی سیداں تا بندوٹ براستہ کائیہ 2.40کلو میٹر روڈ کی تعمیر کیمنصوبے پر 38.675ملین لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ6ماہ میں مکمل ہو گا ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے مزید کہا
کہ سڑکوں کی تعمیر سے عوام کو آسان اور بہتر سفری سہولیات مہیا ہوں گی اور دیہی علاقوں میں ترقی کے سنہرے دور کا آغاز ہو گا بالخصوص کسانو ں کو اپنی زرعی اجناس منڈیوں تک پہنچانے میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو گا یہ سڑک4یونین کونسلز کو آپس میں ملائے گی گزشتہ کئی دہائیوں سے یہ سڑکیں کھنڈرات کا نمونہ پیش کر رہی تھیں تا ہم ماضی میں برسر اقتدار طبقہ نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبہ جات ترجیح بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے محدود وسائل کے باوجود لا محدود مسائل کو حل کرنا بلا شبہ احسن اقدام ہے تقریب سے پی ٹی آئی کے قائدین راجہ طارق عزیز بھٹی ایڈوکیٹ،چوہدری محمد اسحاق،سید عامر عباس،علاو الدین قریشی،حاجی راجہ شبیر حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا
اس موقع پر عبدالوحید راجہ،راجہ روئیداد خان،رب نواز قریشی،راجہ عتیق کوثر،راجہ کامران،راجہ ضمیر،چوہدری محبوب حسین،سید نذیر حسین شاہ،چوہدری نثار حیدر،حاجی چوہدری عبدالغنی،راجہ بلال سمیت بڑی تعداد میں عمائدین علاقہ نے شرکت کیقبل ازیں مہمانان گرامی کی جلسہ گاہ آمد پر ڈھول کی تھاپ اور پنجاب کا مشہور لوک رقص سمی پیش کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور آتش بازی کو شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا گیا