79

دولتالہ چوری پکڑی گئی محکمہ گیس کو چونا لگانے والے 4افراد کے خلاف تھانہ جاتلی میں مقدمہ درج

دولتالہ چوری پکڑی گئی محکمہ گیس کو چونا لگانے والے 4افراد کے خلاف تھانہ جاتلی میں مقدمہ درج

دولتالہ(نامہ نگار)چوری پکڑی گئی محکمہ گیس کو چونا لگانے والے 4افراد کے خلاف تھانہ جاتلی میں مقدمہ درج کر لیا گیا سینئر سپر وائزر محکمہ گیس قاضی عبدالحبیب نے جاتلی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ٹیم کے ہمراہ صدیق آباد دولتالہ کا دورہ کیا جہاں سوئی گیس کی ڈسٹربیوشن لائن کو ٹمپرڈ کر کے

تقریبا250فٹ غیر قانونی لائن ڈالی گئی اور50گھروں کو کنکشن فراہم کیے گئے موقعہ سے معلوم ہوا کہ لوگوں سے پیسے لیکر کنکشن لگانے والے افراد میں فرید،فارق،چوہدری اعجاز اور ظفر نامی شخص شامل ہیں جن کا محکمہ گیس سے کوئی تعلق نہیں جاتلی پولیس نے مذکورہ افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان 462Cکے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں