Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ہارون آباد ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار کا تھانہ فقیر والی میں کھلی کچہری کا انعقاد

ہارون آباد  ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار کا تھانہ فقیر والی میں کھلی کچہری کا انعقاد

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار کا تھانہ فقیر والی میں کھلی کچہری کا انعقاد، اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ڈی پی اوتفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خاں کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگر محمد ظفر بزدارنے ایس ڈی پی اوسرکل ہارون آباد شمس الدین کے ہمراہ تھانہ فقیر والی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آئے سائلین اور شہریوں کے مسائل خود سنتا ہوں اور ان کے ازالہ تک متعلقہ افسران سے میرامسلسل رابطہ رہتا ہے

۔کھلی کچہری کے ا نعقاد کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے۔ میرے آفس کے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں اوراوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکل ہائے میں جاکر کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری میں موجود تما م شہریوں کی درخواستوں کا بطور تفصیلی جائزہ لیا

اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کردیئے جب کہ پیچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ڈی پی او نے احکامات جاری کیے کہ میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے

۔ ڈی پی او بہاولنگر کا مزید کہناتھاکہ شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل اور عوام الناس کو بلا رکاوٹ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے ضلع کے تمام سرکلز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جہاں پر ان کی داد رسی کیلئے فوری احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version