115

ٹھٹھہ :سٹی اسکول مکلی میں سائنسی نمائش کا انعقاد مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات کی شرکت

ٹھٹھہ :سٹی اسکول مکلی میں سائنسی نمائش کا انعقاد مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات کی شرکت

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)سٹی اسکول مکلی میں سائنسی نمائش کا انعقاد مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات کی شرکت سائنسی معلوماتی نمائش سے بچوں میں ٹیلنٹ پیدا ہوتا ہے میڈم سیدہ صنم آصف شاھ

سٹی اسکول مکلی میں سائنسی معلوماتی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے بھی شرکت کی نمائش میں طلباء و طالبات نے بہترین سائنسی ماڈل بنائے جنہیں سراہا گیا اس موقع پر موجود طلباء و طالبات نے سٹی اسکول کی پرنسپل سیدہ صنم آصف شاھ کو سائنسی نمائش منعقد کرانے پر خراج تحسین پیش کیا

سٹی اسکول کی پرنسپل سیدہ صنم آصف شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے معلوماتی پروگرام کرانے سے بچوں میں مزید ٹیلینٹ پیدا ہوتا ہے بچوں اور اسٹاف نے بھی پروگرام کو کامیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ تعلیم بہت ضروری ہے ہر والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں