86

فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا اولین ترجیح ہے ، فنکار اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کریں ، عبدالباقی درویش

فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا اولین ترجیح ہے ، فنکار اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کریں ، عبدالباقی درویش

کوئٹہ ( پ ر) بلوچستان کے فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر کوششوں اور صلاحیتوں کو بروئے کا ر لایا جائے گا ، فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا اور اُن کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے فنکار قوم و ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اُنہیں مشکلات کے دلدل سے نکالنے کے لیے ایک مثبت اور مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے

ان خیالات کا اظہار انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم (رجسٹرڈ) بلوچستان کے جنرل سیکریٹری عبدالباقی درویش نے اپنے بیان میں کیا ہے اُنہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے فنکاروں کو درپیش مسائل اور اُن کے حل کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی اس سلسلہ میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،گورنر بلوچستان ، چیف سیکریٹری ، سیکریٹری ثقافت و محکمہ ثقافت کے اعلیٰ حکام فنکاروں کے مسائل کے حل اور فلاح وبہبود کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اُٹھائیں تاکہ فنکاروں کے مسائل و مشکلات میں کمی واقع ہو

اُنہوںنے کہا کہ انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم بلوچستان فنکاروں کے مسائل اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کی فلاح وبہبود کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کررہی ہے اوربھرپور جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اُنہوں نے فنکاروں کے اتحاد و اتفاق پر زور دیا اور کہا کہ انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم بلوچستان کا قیام صوبہ بھر کے فنکاروں کے لیے نیک شگون ہے جس سے اُن کی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر ایک منظم اندز میں کام کیا جائے گا

اُنہوں نے کہا کہ صوبے کے فنکاروں کے وسیع تر مفادات کے لیے فورم میں شمولیت وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ فورم کو مزید فعال بنایا جاسکے اور صوبہ بھر کے فنکاروں کے مسائل حل ہوسکیں اُنہوں نے مزید کہاکہ صوبہ بھر کے تمام فنکاروں کا اتحاد و اتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جاری کردہ ۔ میڈیا سیل انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم (رجسٹرڈ) بلوچستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں