32

ٹھٹھہ:سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازشیں ختم کی جائیں، خواجہ غلام فرید کوریجا, چیئرمین سرائکستان قومی اتحاد

ٹھٹھہ:سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازشیں ختم کی جائیں، خواجہ غلام فرید کوریجا, چیئرمین سرائکستان قومی اتحاد

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازشیں ختم کی جائیں: خواجہ غلام فرید کوریجا, چیئرمین سرائکستان قومی اتحاد.سندھیوں کو اقلید میں تبدیل کرنے والی مردمشماری کو ہم رد کرتے ہیں: عبدالقادر رانٹو. سرائکستان قومی اتحاد کے چیئرمین خواجہ غلام فرید کوریجا نے عوامی تحریک کی مرکزی آفیس ڈی ٹین پلیجو ھائوس میں عوامی تحریک کے سینیئر نائب صدر عبدالقادر رانٹو,

مرکزی جنرل سیکریٹری نور احمد کاتیار, مرکزی آفیس سیکریٹری گل حسن کیڑانو اور دیگر پارٹی رہنمائوں کے ساتھ ملاقات کر کے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا. دونوں پارٹیوں کے رہنمائوں نے پشاور سانحے کی سخت مزمت کی. رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتوں نے ملک میں بد امنی پھیلائی ہے

جس کے خلاف ملک کے ترقی پسند ادیبوں, دانشوروں, صوفیا اکرام اور دیگر مکتب فکر کے لوگوں کی پر امن جمہوری جدوجہد کی ضرورت ہے.اس موقعے پر پاکستان سرائکی پارٹی کے چیئرمین خواجہ غلام فرید کوریجا نے کہا کہ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں مسجدوں, مندروں, گرجا گھروں سمیت تمام اکثریتی و اقلیتی عبادتگاہوں کو تحفظ میسر ہو. ہمیں انتہاپسندی او قوموں کے اصتحصال کے خلاف متحد ہوکر جدوجہد کرنی پڑے گی. سندھ کی طرح سرائکی وسیب میں بھی  زمینوں پر قبضے کیے جا رہے ہیں. بحریا ٹائون اور ذوالفقارآباد کے خلاف جدوجہد میں سندھ کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں.
عوامی تحریک کے سینیئر نائب صدر عبدالقادر رانٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرکے اب مگرمچھ کے آنسو بہا کر نامنہاد لانگ مارچ کر رہی ہیں. بدنیتی پر مبنی آدمشماری کے ذریعے سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جس میں پی ٹی آء کے ساتھ پیپلز پارٹی بھی شامل ہے.  عوامی تحریک اس سندھ دشمن فیصلے کی سخت مزمت کرتی ہے.
رہنمائوں نے مزید کہا کہ نامنہاد لانگ مارچوں میں عوام کو بیوقوف بنانے کے ساتھ عوام کے وسائل  استعمال کر کے عوام کو مزید پیسا جا رہا ہے. پیپلز پارٹی کے مارچ میں لوگوں کو شامل کرانے کے لئے لطیف یونورسٹی کو تالے لگاکر پوائنٹ بسیں مارچ میں بھیج دی گئی ہیں. لطیف یونورسٹی انتظامیا اور پیپلزپارٹی تعلیم کو تباہ کرکے عوام کو جاہل رکھنا چاہتی ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ سندھ بلوچستان اور سرائکی قوموں کے

وسائل پر قبضا کیا گیا ہے.  جناح کا پاکستان سیکیولر اور قومی خودمختیاری والا پاکستان تھا پر اعلانیہ اور غیر اعلانیہ مارشلا لائیں لگا کر ملک کو جناح والے پاکستان کے بجاء ایوبی مارشل لا کے ون یونٹ کی طرح چلایا جا رہا ہے. ملک میں آج بھی غیر اعلانیہ ون یونٹ اور مارشل لا لاگو ہے.  میڈیا پر سینزرشپ لاگو ہے

اور میڈیا کو قید کرنے والے آرڈیننس سمیت ملک کے تمام کاروبار کو آرڈیننس کے ذریعہ چلاکر پارلیامینٹ کو غیر اعلانیہ طور معتل کیا گیا ہے.  اس موقعے پر سندھی شاگرد تحریک کے مرکزی صدر عاطف ملاح,  عوامی تحریک کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری علی محمد پرویز, عوامی تحریک کے مرکزی رہنما اور رسول بخش پلیجو کے صاحبذادے نور نبی پلیجو اور دیگر موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں