سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ انتقال کر گئے
![رفیق تارڑ کچھ عرصے سے علیل تھے: خاندانی ذرائع۔ فوٹو: فائل](https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2022-03-07/279326_7630181_updates.jpg)
لاہور: سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ طویل علالت کے بعد 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
رفیق تارڑ کچھ عرصے سے علیل تھے اور ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے بھی سوشل میڈیا سابق صدر پاکستان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میرے دادا رفیق تارڑ انتقال کر گئے ہیں
میرے دادا جان محمد رفیق تارڑ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔
انا للہ وانا اليہ راجعون
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) March 7, 2022
خیال رہے کہ رفیق تارڑ نے یکم جنوری 1998 کو پاکستان کے نویں صدر کا حلف اٹھایا اور وہ 20 جون 2001 تک صدر مملکت کے منصب پر فائز رہے