75

مہمند : پولیس کی کامیاب کاروائی 3 دن کے اندر بدفعلی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

مہمند : پولیس کی کامیاب کاروائی 3 دن کے اندر بدفعلی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ضلع مہمند (افضل صافی )پولیس کی کامیاب کاروائی۔ 3 دن کے اندر بدفعلی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار۔ وقوعہ میں استعمال ہونے والی پستول، موٹرسائیکل اور ویڈیو بنانے والا موبائل برامد۔ مزید تفتیش جاری
ضلع مہمند میں 3 دن پہلے ساون کور پنڈیالی کے رہائشی سلمان خان ولد شہزادہ نے تھانہ پنڈیالی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ میں پنڈیالی ماڈل سکول میں جماعت ہفتم کا طالب علم ہوں۔ میرے ساتھ سکول میں میاں گان کا رہائشی حزب اللہ ولد حمزا علی اور ترخوشاہ کا رہائشی اتحاد ولد مقدس پڑتے ہیں۔ جوکہ جماعت نہم کے طلباء ہیں۔ بمورخہ 15/02/2022 کے دن چھٹی کے بعد میں گھر جارہا تھا

کہ حزب اللہ نے مجھے اپنے موٹرسائیکل پر بیٹھنے کا کہا میں بیٹھ گیا اور اس وقت اتحاد بھی ہمارے ساتھ بیٹھ گیا۔ پولیسین کے سنسان پہاڑی علاقہ پنڈیالی تک پہنچتے ہی اتحاد نے پستول نکالا اور مجھے حزب اللہ کے ساتھ بدفعلی کرنے کا کہا میرے انکار کرنے پر اس نے مجھے پستول سے ڈرایا۔ دونوں نے مجھ سے زبردستی بدفعلی کی اور ویڈیو بھی بناتے رہے۔ بدفعلی کرنے کے بعد دونوں نے مجھے دھمکیاں دی کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دینگے۔ بعد میں ملزمان نے میری ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔
واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی اور ایس پی انوسٹیگیشن مہمند شکیل خان نے پولیس افسران و جوانوں پر مشتمل ایک تفتیشی ٹیم بنائی۔ اس ٹیم نے جدید ذرائع سے تحقیقات شروع کی اور ملزمان کو گرفتار کرکے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی پستول، موٹر سائیکل اور ویڈیو بنانے والا موبائل برامد کیا۔ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انوسٹیگیشن سٹاف کے حوالے کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں