29

خانیوال :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباس کی زیرصدارت ضلع بھر کے ریڈرزاور محرران سے میٹنگ کا انعقاد

خانیوال :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباس کی زیرصدارت ضلع بھر کے ریڈرزاور محرران سے میٹنگ کا انعقاد

خانیوال7مارچ22 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباس کی زیرصدارت دفترپولیس میں ضلع بھر کے ریڈرزاور محرران سے میٹنگ کا انعقادکیا گیا دوران میٹنگ تھانہ ریکارڈ کے متعلق صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اور کیس ٹو کیس محرران کی پراگرس کو چیک کیاگیا۔ ڈی پی او نے ناقص کارکردگی دکھانے پر ریڈران اور محرران کی سخت سرزنش کی اور اندر 03 یوم کارکردگی بہتر بنانے کی

وارننگ دی۔ڈی پی او نے کہا کہ محرر تھانہ کی اہم ترین اکائی ہے اور تھانہ جات کے ریکارڈ کی تکمیلی امور کا ذمہ دار ہے، محرران کو اپنے قانونی فرائض سے بخوبی آگاہی ہونی چاہیے‘ محرر تھانہ کے ریکارڈ کی تکمیل کے ساتھ ساتھ پولیس کارکردگی اور تاثرکو بہتربنانے میں اپنا کردار ادا کریں‘سائلین سے بلا امتیاز تحمل سے پیش آئیں اور قانون اور ضابطے کے مطابق مکمل تعاون فراہم کرے،کسی بھی شخص سے محرر کی بداخلاقی کا معاملہ سامنے آیا تو سخت ایکشن لیاجائے گا

۔انہوں نے کہا کہ تمام مقدمات محض حقائق اور میرٹ پر درج کئے جائیں اور انصاف سب کیلئے یکساں اور بلا تفریق ہونے کو یقینی بنایا جائے۔ڈی پی او نے مزید کہاکہ ریڈرزاورمحرران پیشہ ورانہ امور کو پوری ذمہ داری اور ضابطہ کے

مطابق سر انجام دیں کارکردگی کو ہر آنے والے دن بہتر سے بہترین بنانے کے لیے کوشاں رہیں‘ تھانہ جات کا ریکارڈاپ ٹوڈیٹ رکھا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کرنے اور آن لائن کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں