43

مانسہرہ تھانہ صدر کی حدود دھمن شریف کے جنگل سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ، قاتل گرفتار

مانسہرہ تھانہ صدر کی حدود دھمن شریف کے جنگل سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ، قاتل گرفتار

مانسہرہ ( ثاقب عباسی سٹی رپورٹر ایبٹ آباد )مانسہرہ تھانہ صدر کی حدود دھمن شریف کے جنگل سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ، قاتل گرفتار ہمشیرہ کے ساتھ ناجائز تعلقات ہونے کے شک پر قتل کیا (قاتل کا پولیس کو بیان)تفصیلات کےمطابق مورخہ 02.03.2022 کو مقتول کے چچا نے تھانہ صدر میں اپنے بھتیجے شعیب ولد نوید بعمری 16/17 سال کی گمشدگی کی رپورٹ کرائ کہ شعیب اپنے ماموں کے بیٹے کے ساتھ گھر سے گیاتھا جو کہ گھر واپس نہیں آیا۔

مدعی کی رپورٹ پر تھانہ صدر میں اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکیا گیا۔اگلے روز تھانہ صدر کو اطلاع ملی کہ دھمن شریف کےجنگل میں ایک نامعلوم شخص کی لاش پڑی ہے۔لوکل پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیا۔تصدیق کرنے پر پتہ چلا کہ لاش لاپتہ ہونے والے شعیب ولد نوید کی ہے۔

پولیس نے ملزم کی جلد گرفتاری کے لئیے مختلف لوگوں کو حراست میں لےکر انٹاروگیٹ کیا ۔ مقتول کے ماموں کے بیٹے محمد تنویرولد محمد توفیق کو حراست میں لےکر انٹاروگیٹ کیاگیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس کو شک تھا کہ مقتول شعیب کے اس کی بہن کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ جس پر اس نے مقتول شعیب کو اپنےہمراہ ڈھاکہ میں لے جاکر سر میں پتھر مار کر قتل کیا۔پولیس نے عدالت سے ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں