Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج جمع کرائی جائے گی: ذرائع

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج جمع کرائی جائے گی: ذرائع

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج جمع کرائی جائے گی: ذرائع

مسلم لیگ ن نے اپنے ارکان اسمبلی کو اسلام آباد میں ہی رہنے کی ہدایت کی ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم  عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج جمع کرائی جائے گی۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں لیگی قیادت نے تمام ارکان کو ابتدائی طور پر اگلے 20 دن تک اسلام آباد میں قیام کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت نے اپنے ارکان کو بتایا کہ اگلے 3 ہفتے انتہائی اہم ہیں لہٰذا اسلام آباد سے غیرحاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر دستخط کردیے ہیں۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شہباز شریف کا  کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پیش کررہے اس میں حکومت کو تاریخی شکست ہوگی۔

Exit mobile version