30

ٹھٹھہ:عورت فاؤنڈیشن اور ساوتھ ایشیاء پاکستان کی طرف سے شراکتی بجٹ سازی کے موضوع پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد

ٹھٹھہ:عورت فاؤنڈیشن اور ساوتھ ایشیاء پاکستان کی طرف سے شراکتی بجٹ سازی کے موضوع پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)عورت فاؤنڈیشن اور ساوتھ ایشیاء پاکستان کی طرف سے جذبہ پروجیکٹ کے تحت شراکتی بجٹ سازی کے موضوع پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ ایس آر او ھال مکلی میں منعقد ہوا جس میں مختلف علاقوں کی خواتین کے علاوہ محکمہ پولیس کی اے ایس آئی شبانہ وکیل شیبا و دیگر نے بھی شرکت کی
ورکشاپ میں خواتین کو بجٹ سازی کے مراحل بجٹ کی تیاری اور شراکتی بجٹ میں حصہ لینے کے بارے میں بتایا گیا بجٹ میں اخراجات چلانے کی تربیت دی گئی یہ بھی بتایا گیا کہ کوئی بھی مسلہ اکیلے حل نہیں ہوتا بلکہ اداروں کے ساتھ مل کر مسائل حل کرنا آسان ہے ٹریننگ میں یہ بھی سکھایا گیا

کہ ایک عورت گھر کو کم سے کم اخراجات میں کیسے چلاسکتی ہے تو وہ اپنے علاقے کے لئے بھی بجٹ بنا سکتی ہے پروگرام کی آرگنائزر سونیا انصاری نے آخری دن ورکشاپ کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں