Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیر اعظم آزاد کشمیر بیوروکریسی کے سامنے بے بس

وزیر اعظم آزاد کشمیر بیوروکریسی کے سامنے بے بس

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )وزیر اعظم آزاد کشمیر بیوروکریسی کے سامنے بے بس، محکمہ اطلاعات نے وزیر اعظم کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔ ضلعی کوٹہ کو اوپن میرٹ کر کے ضلعوں کی حق تلفی کی گئی، اقرباء پروری اور رشوت کو میرٹ بنادیا گیا، خالی آسامیوں پر بندر بانٹ کی تیاری مکمل۔
وزیراعظم آزادکشمیر کے احکامات کے سامنے سیکرٹری اطلاعات کی من مانیاں جاری اور وزیر اعظم سیکرٹری کے سامنے بے بس ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد جموں کشمیر کے ضلع کوٹلی اور حویلی کی انفارمیشن آفیسر کی آسامیوں پر ضلعی کوٹہ کے تحت تقرریاں ہونا تھیں لیکن سیکرٹری اطلاعات نے قوانین کے مغائر ضلع حویلی اور ضلع کوٹلی کی آسامیوں پر اوپن میرٹ کا اشتہار دیکر اپنے من

پسند لوگوں کو بھرتی کرنے کے لیے راہ ہموار کی۔زرائع کا کہنا ہے محکمہ اطلاعات آزاد کشمیر نے پہلے مبینہ طور ضلعی کوٹہ کے منافی تقرریاں کرنے کی کوشش کی تو جب محکمہ اطلاعات کی اندرونی کہانی باہر نکلنے کی وجہ سے ناکامی ہوئی تو محکمہ نے من پسند لوگوں کو نوازنے کے لیے ضلعی کوٹہ کی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے اوپن میرٹ کا اشتہار جاری کردیا، جس کے تحت آزاد کشمیر بھر

سے 50 سے زائد امیدواروں نے درخواستیں دی۔ذرائع کے مطابق محکمہ اطلاعات نے تحریری امتحان کے لیے کال لیٹر بھی فرضی کاروائی کے طور پر جاری کیے جس میں امیدواروں کو نہ تو پیپر پیٹرن کے بارے میں بتایا گیا اور نہ ہی دیگر کوئی تفصیل دی ۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ امیدواروں سے تحریری

امتحان بھی جاب سے متعلقہ نہ لیا گیا، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے پرچہ بھی من پسند امیدواروں کو پہلے ہی بانٹ دیا گیا تھا اور پھر تحریری امتحان کے نتیجہ میں بھی انٹرویو کے لیے من پسند افراد کا ٹاپ 10 میں رکھا گیا۔اس حوالے متعلقہ اضلاع کے امیدواروں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے وزیراعظم آزادکشمیر سے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Exit mobile version