Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیراعظم کے یورپی یونین کو بھرپور جواب نے تاریخ رقم کردی، کیپٹن عاصم ملک

وزیراعظم کے یورپی یونین کو بھرپور جواب نے تاریخ رقم کردی، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے میلسی میں خطاب کے دوران یورپی یونین اور امریکہ کو دو ٹوک اور بھرپور جواب دینا پاکستانیوں کی دل کی آواز تھی، 70 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی پاکستانی وزیراعظم نے یورپ یا امریکہ کو ایسا کرارہ جواب دیا ہے، میں وزیراعظم عمران خان کو اس جرآت مندانہ اور واضع مئوقف پر اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے

جرآت مندانہ للکار نے تاریخ رقم کردی اور پہلی بار کسی پاکستانی وزیاعظم نے یورپی یونین کو ان ہی کے انداز میں جواب دیا ہے جو غیرت مند قوم کے غیرت مند لیڈر کی نشانی ہے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں پاکستانی قوم کی ترجمانی کی اور یورپی یونین کو واضع طور پر بتادیا

کہ پاکستانی قوم غیرت مند اور عزت دار قوم ہے جو کسی کی غلامی قبول نہیں کرتی اور عزت سے جینا اور مرنا جانتی ہے، انہوں نے بتادیا کہ عزت سے بات کروگے تو عزت سے پیش آئیں گے ورنہ جو زبان استعمال کروگے اسی میں جواب ملے گا، پوری پاکستانی قوم وزیراعظم عمران خان کی پشت پر کھڑی ہے

Exit mobile version