Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

عالمی یوم خواتین پرنورین نشاط ویلفیئرہسپتال میں ایک شاندارتقریب کا اہتمام کیا گیا

عالمی یوم خواتین پرنورین نشاط ویلفیئرہسپتال میں ایک شاندارتقریب کا اہتمام کیا گیا

عالمی یوم خواتین پرنورین نشاط ویلفیئرہسپتال میں ایک شاندارتقریب کا اہتمام کیا گیا

عالمی یوم خواتین پرنورین نشاط ویلفیئرہسپتال میں ایک شاندارتقریب کا اہتمام کیا گیا

خانیوال08مارچ22(سعید احمد بھٹی)عالمی یوم خواتین پرنورین نشاط ویلفیئرہسپتال میں ایک شاندارتقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباس تھے تقریب کی صدارت محترمہ نورین نشاط خان ڈاہا نے کی۔تقریب کے مہمانان اعزازاے سی کبیروالا ملک ندیم احمد دیہڑ‘ڈاکٹر نزہت قیصر‘جاوید خٹک‘پی یس اوسب انسپکٹر اسیرامام‘سب انسپکٹر میڈم روزینہ‘

ڈاکٹر عابدہ ظفر‘ڈاکٹر رومیسہ‘مسز رانا لطیف‘مسز شہزادافضل ڈاہا‘میڈ م فرحت بھروانہ‘مسز سہیلہ‘مسز نسرین سعید‘مسز صمدخٹک‘مسز افشال لودھی‘مسز راؤ فرحت اللہ‘مسز جاوید خٹک‘مسزروبینہ مظفر‘مسز رضوانہ اشتیاق‘مسز رانا غضنفر‘مسز مبشر پراچہ‘مسز ذیبا جاوید‘مسز اسد امتیاز‘سابق نائب ناظم چوہدری عامر‘چوہدری محمد سلیم‘مہر ریاض مرالی‘فرخ ندیم‘رضا خان ڈاہا‘ڈائریکٹر بیت المال‘

انچارج دارالامان سمیت لیڈیز پولیس اورخواتین نے بھرپورشرکت کی۔ڈی پی ا وسید ندیم عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام نے عورت کو مقام اوررتبہ عطاء فرمایا ہے ماں ہے تو جنت اس کے قدموں کے نیچے ہونے کی بشارت دی ہم سب کے لیے اپنی ماؤں‘بہنوں اوربیٹیوں کو سلام کرنے کا دن ہے‘ ہمیں چاہیے کہ اپنے اردگرد موجود خواتین کی عزت اور ان کا احترام کریں عورتوں پر تشددکے ارتکاب کرنے والے عناصر کے لیے قانون موجودہے ایسے عناصر سے سختی سے نمٹاجائیگا‘

پاکستان میں دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح محکمہ پولیس میں بھی خواتین پولیس اہلکار کامیابی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں لیڈیز پولیس کا کردار بھی مسلمہ ہے جو ہر محاذ پر اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہی ہیں۔

محترمہ نورین نشاط ڈاہا نے کہاکہ خواتین نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں رول ادا کررہی ہیں اس تقریب کا مقصدخواتین کی اہمیت سے آگاہی اور معیشت، اقتصادیات، ثقافت اور سیاست کے شعبوں میں ان کی کامیابیاں تسلیم کرنا ہے‘ہمارے معاشرے کا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے شعوروآگاہی کو فروغ دے

کرسماجی ناہمواریوں کو مکمل ختم کیا جاسکتاہے۔امتیازعلی اسد ودیگرمقررین نے کہاکہ صنفی امتیاز کے خاتمہ‘حقوق نسواں اورخواتین کی اہمیت اجاگرکرنے کے لیے خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے یہ دن ماں‘بہن‘بیٹی اوربیوری کی عزت وتوقیر کا دن ہے جس کے منانے کا مقصدخواتین کی سیاسی‘سماجی اوراقتصادی جدوجہد کو سلام پیش کرنا ہے۔

Exit mobile version