وفاق میں عدم اعتماد آچکی جلد حکمت عملی فائنل کرنی ہوگی: ترین گروپ
وفاق میں عدم اعتماد آچکی جلد حکمت عملی فائنل کرنی ہوگی: ترین گروپ
لاہور میں جہانگیر ترین گروپ کا اہم اجلاس عون چوہدری کی رہائشگاہ میں ہوا جس میں اہم معاملات پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے ارکان نے جہانگیر ترین سے آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے رہنمائی مانگ لی، جہانگیر ترین وڈیو لنک کے ذریعےاجلاس میں شریک ہوئے، جہانگیر ترین کو پنجاب اور وفاق کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
جہانگیر ترین گروپ کا عون چوہدری کی رہائش گاہ پر ہنگامی اجلاس جاری۔ وفاقی وزیر پرویز خٹک کے ترین گروپ سے رابطے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس میں جہانگیر ترین کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت۔ آئندہ کے لیے سیاسی لائحہ عمل طے کیا جائےگا۔ pic.twitter.com/Wankma2MG0
— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) March 8, 2022
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے شرکاء کو رکن پنجاب اسمبلی اور گزشتہ روز ترین گروپ میں شامل ہونے والے عبدالعلیم خان کی اسلام آباد میں حکومتی شخصیات سےملاقاتوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مؤقف اپنایا گیا کہ وفاق میں تحریک عدم اعتماد آچکی ہے جلدگروپ کی حکمت عملی کوفائنل کرناہوگا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کے ارکان کے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد دوبارہ مشاورت ہوگی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز علیم خان گروپ نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا اور اس گروپ کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس پنجاب اسمبلی کے 65 ارکان کی حمایت حاصل ہے اور یہ گروپ پنجاب کی طرز حکمرانی کیخلاف ہیں۔