Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیراعظم کو یورپی یونین سے متعلق عوام میں ردعمل نہیں دینا چاہیے تھا، وزیرخزانہ

وزیراعظم کو یورپی یونین سے متعلق عوام میں ردعمل نہیں دینا چاہیے تھا، وزیرخزانہ

وزیرخزانہ شوکت ترین نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے میلسی میں ہونے والے جلسے میں یورپی یونین سے متعلق بیان پر اعتراض کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ عوام کو دیے گئے ریلیف پیکج سے مالی خسارہ نہیں بڑھے گا، پیٹرولیم مصنوعات پر دیے گئے ریلیف سے سالانہ 900 ارب روپے تک کی ہِٹ پڑے گی۔

انہو ں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے، آئی ایم کا کام نہیں ہمیں بتاہیں، ہم بتائیں گے کہ ہاتھ ہولا رکھیں، لوگ آگے ہی سٹرکوں پر ہیں۔

میلسی کے جلسے میں وزیراعظم کے خطاب کے معاملے پر شوکت ترین کا کہنا تھاکہ  یورپی یونین کے معاملے پر وزیراعظم کو عوام میں بات نہیں کرنی چاہیے تھی، پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا معاملہ سیاسی ہے۔

وزیرخزانہ نے عمران خان کے بیان کی تائید بھی کی اور کہا کہ کشمیر پرمغرب کے دہرے معیار پر بات کرنا وزیراعظم کا حق ہے، اپنی خود مختاری گِروی رکھ دیں اور وہ جو چاہیں کہیں تو پھر بطور قوم ہاتھ اُٹھالینا چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے میلسی میں جلسہ عام سے خطاب میں روس اور یوکرین جنگ کے معاملے پر یورپی یونین کے سفیروں کی جانب سے خط لکھنے پر شدید تنقید کی تھی۔

https://www.youtube.com/watch?v=eEXN-WC_Ye0
Exit mobile version