30

جرنلسٹ فائونڈیشن کی نومنتخب مرکزی باڈی کا پہلا اجلاس، آئندہ ہفتے حلف برداری کا فیصلہ

جرنلسٹ فائونڈیشن کی نومنتخب مرکزی باڈی کا پہلا اجلاس، آئندہ ہفتے حلف برداری کا فیصلہ

اسلام آباد ( بیورو چیف)جرنلسٹ فائونڈیشن کی نومنتخب مرکزی باڈی کا پہلا اجلاس صدرراجہ جاوید اختر کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوا،اجلاس میں چیئر مین ذوالفقار ملک،جنرل سیکرٹری رفاقت حسین، نائب صدر ارشد بلوچ،فنانس سیکرٹری عامر محبوب،جوائنٹ سیکرٹریز سیف اللہ انجم،

ضمیر حیدر، خیام عباسی، سیکرٹری اطلاعات سردار وقار، ممبران گورننگ باڈی خالد جمیل ہاشمی،نثار صائم، اخلاق احمد،عثمان عباسی، کرن خان، امجد مغل ودیگر نے شر کت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت خوانی سے ہو ا،اجلا س میں پیکا ایکٹ کے ذریعے آزادی صحافت پر قد غن لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی،

نومنتخب مرکزی باڈی کی حلف برداری تقریب آئندہ ہفتے کرانے کا فیصلہ کیا گیا، جے ایف کے تین متحرک ممبران محمد ضمیر اسدی(آئی این پی) شہزاد ممتاز(ایڈیٹر شہزاد نیوز) کامران اشرف( روز ٹی وی) کو گورننگ باڈی میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی،تنظیم سازی کو تمام اضلاع میں وسعت دینے پر اتفاق کیاگیا،

صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ صحافیوں اور میڈ یا ورکرز کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے حوالے سے اقدامات کو عملی جامہ پہنایا جا ئے گا۔ اجلاس کے آخر میںصحافیوں کے وفات پانے والے عزیر واقارب کے ایصال ثواب اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں