میرپور:مسئلہ کشمیرکے حوالے سے پاکستان کی حکومتیں وہ کردارادانہیں کرپارہیں جوانہیں اداکرناچاہیے ،محمدعجیب مغل
میرپور(جاوید اقبال بٹ ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق لارڈمیئر بریڈفورڈمیٹروپولیٹن ڈسٹرکٹ کونسل برطانیہ محمدعجیب مغل نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیرکے حوالے سے پاکستان کی حکومتیں وہ کردارادانہیں کرپارہیں جوانہیں اداکرناچاہیے،عمران خان کی جانب سے کشمیرمیں رائے شماری بارے بیان بازی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،
جب تک دونوں ممالک رائے شماری کے ایجنڈے پرمتفق نہیں ہوجاتے اس وقت تک اقوام متحدہ اورعالمی دنیابھی رائے شماری کے حق میں نہیں بولیں گے، کشمیریوں کوان کامقدمہ عالمی دنیاکے سامنے پیش کرنے دیناچاہیے، جوقوم اپنے حقوق کیلئے نہیں لڑتی وہ ہمیشہ غلامی کا طوق کے گلے میں ڈالے رہتی ہے،
ان خیالات کااظہارانہوں نے کشمیرپریس کلب میرپورمیں اپنے اعزازمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرصدرکشمیرپریس کلب میرپورظفرمغل نے برطانیہ کی سطح پرپہلے مسلمان،ایشین،کشمیری اورمیرپوری(1985)میں لارڈمیئرمنتخب ہونے کااعزاز حاصل کرنیوالے محمدعجیب مغل کوKPCکی طرف سے ان کی خدمات پریادگاری شیلڈپیش کی
۔اس موقع پرممبرآف برٹش ایمپائر محمدسعیدمغل(MBE)،سابق کونسلرچودھری سجاول نیوکاسل بھی موجودتھے ۔ سابق لارڈمیئرمحمدعجیب مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ برطانیہ میں نسلی تعصب بہت زیادہ ہے میں جب لارڈمیئربناتو نسلی تعصب کی بنیادپربہت سی مشکلات درپیش تھی جن پرنہایت حکمت عملی سے قابوپایامیری تعین کردہ راہ پرچلتے ہوئے آج برطانیہ50سے زائدمیئروممبران پارلیمنٹ اور300سے زائدکونسلرمنتخب ہوچکے ہیں تاہم کشمیری کمیونٹی کومزیدMP’sاورکابینہ میں شامل
ہوکربرطانوی سیاست میں اپنابھرپورکرداراداکرنے کیساتھ ساتھ مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے بھی بہترحکمت عملی کے تحت آگے بڑھناچاہیے تاکہ آزادی کی منزل قریب سے قریب تر آسکے، محمدعجیب مغل نے کہاکہ پاکستانی سیاست کوبرطانیہ تک رسائی دینے سے برادری ازم کاعفریت بھی بڑاہے ،جس نے کشمیری کمیونٹی کوبھی منتشرکرکے رکھ دیاہے ،بڑے مقاصد کیلئے برادری ازم کوچھوڑناہوگا، جولوگ انگریزی زبان نہیں بول سکتے وہ آپ کے مسائل برٹش پارلیمنٹ کے سامنے کیسے پیش کرینگے
،خداراہ اپنی نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے برطانیہ میں پاکستانی وکشمیری سیاسی جماعتوں کی سیاست اورگروہ بندی سے اجتناب برتتے ہوئے برطانیہ کی قومی سیاست کے دائرے میں اپنی پوزیشن بہتربنائیں،پاک بھارت دونوں ممالک ایٹمی قوتیں ہیں اگر کوئی ذہنی بیمارہے تو وہی ایٹمی جنگ کرسکتاہے اسلئے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کوبھی پاکستان میں جمہوریت کے فروغ ،سیاسی استحکام اورملک وقوم کے وسیع مفاد میں اپناکرداراداکرناچاہیے تاکہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہواورعوام کامعیارزندگی بھی بلندہوتاکہ وہ بیروزگاری، غربت اورمعاشی مسائل سے نجات حاصل کرکے دنیاکی ترقی کی
دوڑمیں شامل ہوسکیں،محمدعجیب مغل نے کہاکہ ہماری بدقسمتی ہے کہ اوائل میں اوورسیزکشمیریوں نے کوٹھیاں بنانے، زمینیں خریدنے پراپنے وسائل خرچ کئے، اگر یہی انویسٹمنٹ تعلیم پرصرف کی جاتی تو آج حالات کچھ بہترہوتے،انڈسٹریزلگانے سے مقامی سطح پراشیاءتیارہوتیں تو زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوتا، مقامی سطح پرروزگارکے مواقع بڑھتے اورعوام کوبھی سستی اشیاءفراہم ہوتی،محمدعجیب مغل نے کہا
کہ صحافتی پابندیاں کسی بھی معاشرے کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہیں، صحافیوں کوآزادانہ ماحول میں کام کرنے کے مواقع فراہم کرنے چاہیے، اداروں پرتنقیدہوگی تو اصلاحی عمل آگے بڑھے گا،مفادپرستی کے عنصرنے ریاستی اداروں کابیڑہ غرق کردیاہے ، قبل ازیں صدرکشمیرپریس کلب میرپورظفرمغل نے تارکین وطن کی پاکستان وآزادکشمیرکی معیشت کوپروان چڑھانے کیلئے قربانیوں اورہرمشکل گھڑی میں
پاکستان بھیجی جانیوالی امدادسمیت ویلفیئرکے کاموں کیلئے اوورسیزکمیونٹی کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ اوورسیزکشمیری بلاتنخواہ سفیران وطن ہیں وہ ترک سکونت کرکے نہیں گئے بلکہ اپنے روزگارکیلئے بیرون ملک رہ کرملک وقوم کی بہتر سے بہتر خدمت کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔تقریب کے اختتام پرسابق لارڈمیئرمحمدعجیب مغل نے صحافیوں کاشکریہ اداکیا۔