نادرا آفس شیخوپورہ میں خواتین کے عالمی دن کو آٹھ روز تک منایا جائے گا
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین نادرا محمد طارق ملک کی خصوصی ہدایت پر نادرا آفس شیخوپورہ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو خصوصی حیثیت دی گئی، خواتین کی شناختی کارڈ کے حوالے سے بکنگ کو بڑھا دیا گیا اور دو خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کر دئے گئے جبکہ انچارج نادرا آفس احمد عمران کی جانب سے آفس کو سجایا گیا،
خواتین نے نادرا کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا- اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انچارج نادرا آفس شیخوپورہ احمد عمران کا کہنا تھا کہ نادرا آفس میں خواتین کے شناختی کارڈز کے حوالے سے پہلے سے زیادہ تیزی سے کام ہورہے ہیں اور دو خصوصی کاؤنٹرز کی مدد سے خواتین کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، یہاں پر شناختی کارڈ بنوانے کے لئے موجود خواتین نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا