سنگجانی:اسلام آباد کی نامور سیاسی وسماجی شخصیت ملک بلاول نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا ارادہ ظاہر کردیا
سنگجانی (بیور رپورٹ)جوہد اسلام آباد کی نامور سیاسی وسماجی شخصیت ملک بلاول نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا ارادہ ظاہر کردیا۔اس سے ملک پہلے ملک بلاول پاکستان مسلم لیگ نون کےسرگرم کارکن تھے لیکن انہوں نے مسلم لیگ ن کی لوکل قیادت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا اسلام آباد کی لولکل قیادت نئے چہروں کو معتارف نہیں کرواتی اپنے ہی پیاروں کو نوازنے پر لگی ہوئی ہیں جس سے مسلم لیگ ن کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے
۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے عزت دی تو باضابطہ اپنی برادری سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کروں گا۔اور ملک بلاول نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے راجہ رضا عباسی کے ہمراہ ڈی چوک جلسہ گاہ میں بھی شرکت کی۔