روس کا یوکرین پر حملہ: پولش خواتین انسانیت کی اعلیٰ مثال بن گئیں
روس کا یوکرین پر حملہ: پولش خواتین انسانیت کی اعلیٰ مثال بن گئیں
روس یوکرین تنازعے کے دوران پولینڈ کی خواتین نے انسانیت اور ہمدری کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔
غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق 24 فروری کو روس کی جانب سے حملے کے بعد یوکرینی مہاجرین پناہ لینے کیلئے پڑوسی ملک پولینڈ کا رخ کررہے ہیں۔
اس دوران پولینڈ کی خواتین نے یوکرین سے آنے والی ماؤں (جن کے چھوٹے بچے ہیں) کی سہولت کیلئے ریلوے اسٹیشن پر خالی پرام رکھ دیں تاکہ وہ بچوں کو اس میں بٹھا سکیں۔
So beautiful: Polish mothers leave empty strollers at the train station for Ukrainian moms escaping the war with their babies. [via @cyndipzsanchez] #standwithUkraine pic.twitter.com/E33EAnt6Jx
— Steve Silberman (@stevesilberman) March 6, 2022
رپورٹس کے مطابق فرانسسکو مالاولٹا نامی فوٹو گرافر نے خالی پرام کی تصاویر 3 مارچ کو پولینڈ کے زیمیسل ریلوے اسٹیشن پر لیں اور انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردیں۔
انٹرنیٹ پر تصایر وائرل ہونے کے بعد پولش خواتین کی انسانیت کو دیکھ کر صارفین داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔
رپورٹس کے مطابق یوکرین کی حکومت کی جانب سے 18 سے 60 سال کی عمر کے مردوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی کے باعث خواتین اپنے والد، بھائیوں اور خاندان کے دیگر افراد کے بغیر ہی ہجرت کررہی ہیں۔\