Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

خانیوال:غیر ملکی سفارتکاروں ،حکومتی آفیشنلز اور اقوام متحدہ سے تعلق رکھنے والے ڈویلپمنٹ پارٹرنرز کا دورہ خانیوال

خانیوال:غیر ملکی سفارتکاروں ،حکومتی آفیشنلز اور اقوام متحدہ سے تعلق رکھنے والے ڈویلپمنٹ پارٹرنرز کا دورہ خانیوال

خانیوال (سعید احمد بھٹی) غیر ملکی سفارتکاروں ،حکومتی آفیشنلز اور اقوام متحدہ سے تعلق رکھنے والے ڈویلپمنٹ پارٹرنرز کا دورہ خانیوال
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سینئیر افسران اور انٹرنیشنل ڈونرز بھی وفد کے ہمراہ
اعلی سطحی وفد کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں قائم احساس نشونماسنٹر،پنجاب سیڈ کارپوریشن پیرووال کا معائنہ
وفد نے دونوں اداروں کی سروس ڈیلیوری،وسائل،فنڈز کے اجراء،استعمال اور بہتری کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا
کورین سفارت کار سوہ سنگ پیو Suh Sangpyoاور سنگمن کم Sungmin Kim وفد میں شامل
ورلڈ فوڈ پروگرام کی نمائندہ رتھیRithi اور کامن ویلتھ کی نمائندہ ثناء ضیا ہمراہ
یو این آفس برائے ڈرگز اینڈ کرائم جیرمی ملسم Jeremy Milsom بھی موجود
یو این پراجیکٹ سروسز کی نمائندہ مریسیا زیپانسک Ms Marysia Zapansik بھی وفد میں شامل
یواین آر سی او کے نمائندہ شاہ ناصر خان بھی وفد کا حصہ
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عامر عتیق خان،سکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل بھی ہمراہ
وفد کے اراکین کا احساس نشونما سنٹر میں سہولیات کی فراہمی کا جائزہ،خواتین سے سوالات
ورلڈ فوڈ پروگرام کی ڈاکٹر عمارہ اور ایم ایس ڈاکٹر نبیل کی بریفنگ
پنجاب سیڈ کارپوریشن پیرووال وزٹ کے دوران معیاری پلانٹ پر بیج کی تیاری،بیج کو محفوظ کرنے،فصلوں کی پیداور ،فارمرز ٹریننگ بارے دریافت کیا
سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب کی ایف اے او کے تعاون سے ضلع میں زراعت کی ترقی کے لئے جاری کاموں بارے بریفنگ
خواتین کو زراعت میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے کچن گارڈننگ سمیت دیگر فصلوں کی کاشت میں تعاون کیا جارہا ہے:سیکرٹری زراعت
زراعت کی ترقی کے لئے کاشتکاروں اور دیہی خواتین کی ٹریننگ کے لئے آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا جاتا ہے:ثاقب علی عطیل
پنجاب سیڈ کارپوریشن کی جانب سے گندم،کپاس،دالوں،چاول،آئل,ٹماٹر سمیت دیگر فصلوں بیج کی تیاری کی جاتی ہے :پلانٹ ڈائریکٹر
پنجاب سیڈ کارپوریشن کا تیار بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک کو بھی فراہم کیا جاتا ہے :بریفنگ
کم وسائل کے باوجود اچھی کوالٹی کے بیج کی تیاری مشن ہے :بریفنگ
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن،اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر اقبال نیازی بھی ہمراہ تھے

Exit mobile version