23

جے یو آئی کے ارکان اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا، وہ شوق سے تھانے میں بیٹھے ہیں، شیخ رشید

جے یو آئی کے ارکان اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا، وہ شوق سے تھانے میں بیٹھے ہیں، شیخ رشید

جے یو آئی کے ارکان اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا، وہ شوق سے تھانے میں بیٹھے ہیں، شیخ رشید

قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹے گا، جو تشدد کرے گا اسے کچل دیا جائے گا، وزیر داخلہ کا انتباہ—فوٹو: فائل
قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹے گا، جو تشدد کرے گا اسے کچل دیا جائے گا، وزیر داخلہ کا انتباہ—فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کے آپریشن کے معاملے پر پریس کانفرنس کی۔

شیخ رشید نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے دو ارکان قومی اسمبلی کو ہم نے گرفتار نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنے شوق سے تھانے میں بیٹھے ہیں، ہماری طرف سے وہ رہا ہیں، ہم مولانا فضل الرحمان کو بھی گرفتار نہیں کریں گے، ان کی کمپنی کی مشہوری نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹے گا، جو تشدد کرے گا اسے کچل دیا جائے گا۔

شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سڑکیں بلاک کرنے کی اپیل پر کہا کہ جہاں سڑک بند ہوگی ان سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

شیخ رشید نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران انصار الاسلام کے ایک عہدے دار کا ویڈیو بیان بھی نشر کیا۔

پورے پاکستان میں صرف دو آدمیوں کی جان کو خطرہ ہے، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ انشاء اللہ عمران خان عدم اعتماد سے سرخرو ہو کر نکلیں گے، یہ شکست کھائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بارہ کہو سے ایک گروپ پکڑا ہے، پورے پاکستان میں صرف دو آدمیوں کی جان کو خطرہ ہے، ایک مولانا فضل الرحمان اور  دوسرا شیخ رشید ، آصف زراری اور شہباز شریف کو کسی نے کچھ نہیں کہنا۔

انہوں نے کہا کہ ایم این ایز کو ہم نے گرفتار نہیں کیا، وہ شوق سے بیٹھے ہیں، پولیس پر تشدد کیا گیا، سرکاری گاڑیوں کی ہوا نکالی گئی، پانچ گھنٹے ہم نے ان سے مذاکرات کیے جس کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیا، یہ ملک ہے، بنانا اسٹیٹ نہیں ہے۔

قبل ازیں اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے پاس اطلاعات اچھی نہیں ہیں، خدانخواستہ عدم اعتماد سے پہلے امن و امان کا مسئلہ پیدا نہ ہوجائے۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ 70 لوگ لے آئے، ان کے لاجز میں کپڑے بدلوائے گئے، ہم نے پانچ گھنٹے مذاکرات کیے کہ ان لوگوں کو ہمارے حوالے کردیں، انصار الاسلام کے لوگ پیچھے بھی آرہے ہیں، نتیجہ آپ بھگتیں گے، کانوں کو  ہاتھ لگائیں گے، باہر سے لوگ آرہے ہیں ہم کوشش کریں گے انہیں روک لیا جائے۔

خیال رہے کہ آج پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے محافظ دستے انصار الاسلام کے کارکنوں کی موجودگی پر اسلام آباد پولیس نے آپریشن کرکے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن ڈی آئی جی آپریشنز کی کمانڈ میں کیا گیا۔ میڈیا کو پارلیمنٹ لاجز سے نکال دیا گیا جس کے بعد پولیس کی نفری نے صلاح الدین ایوبی کے لاج کا دروازہ توڑ کر گرفتاریاں شروع کیں۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے 10 افراد کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی، جمال الدین اور جے یو آئی اسلام آباد کے ترجمان مفتی عبداللہ بھی شامل ہیں۔

پولیس کا انصار الاسلام کیخلاف آپریشن 30 منٹ تک جاری رہا جبکہ اس دوران انصار اسلام کے کئی رہنما کپڑے بدل کر لاجز سے نکل گئے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس آپریشن کے بعد پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کی مزید نفری بھی تعینات کردی گئی ہے جبکہ آپریشن کرنے والی ٹیم پارلیمنٹ لاجز سے روانہ ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں