35

حویلی کہوٹہ شمار آزادکشمیر بدقسمتی سے اسکو دیگر اضلاع کی طرح ٹریٹ نہیں کیا گیا، اظہر اقبال ممبر سٹیٹ یوتھ اسمبلی

حویلی کہوٹہ شمار آزادکشمیر بدقسمتی سے اسکو دیگر اضلاع کی طرح ٹریٹ نہیں کیا گیا، اظہر اقبال ممبر سٹیٹ یوتھ اسمبلی

حویلی کہوٹہ (بیورو چیف)حویلی کہوٹہ جس کا شمار یوں تو آزادکشمیر کے اضلاع میں ہی ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے اسکو دیگر اضلاع کی طرح ٹریٹ نہیں کیا گیا ہر لحاظ سے پسماندہ رکھا گیا ہےان خیالات کا اظہار اظہر اقبال ممبر سٹیٹ یوتھ اسمبلی ،نے فائرسٹون نیو ز کے بیورو چیف سے کیا حویلی آج بھی صحت جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور غریب عوام کو مشکالات کا سامنے کرتے ہوئے

دیگر اضلاع میں جانا پڑتا ہے حویلی میں ایس کام کی ناقص سروس جسکی وجہ سے حویلی کی عوام اور بالخصوص سٹوڈنٹس کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس معاملے کو کے کر ہر جگہ پر آواز اٹھائی گئی ہے لیکن کوئی بھی تسلی بخش کارکردگی اور بہتری نظر نہیں آ رہی ایک اور اہم مسئلہ یونین کونسل کالا مولا اور بھیڈی ہے

جہاں کے لوگ آج بھی شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں یونین کونسل کالا مولا کی مین روڈ اور یونین کونسل بھیڈی میں صحت کے مسائل کو حل ہونا چاہیے لہذا حکومت آزادکشمیر سے گزارش ہے کہ حویلی کہوٹہ کو ترجیحی بنیادوں پر صحت اور بہترین نیٹ ورک سروسز فراہم کرے تا کہ عوام کی مشکلات میں کمی آ سکےاظہر اقبال ممبر سٹیٹ یوتھ اسمبلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں