اسلام گڑھ بازارمیں نائب تحصیلدار چودھری ایوب کا اچانک دورہ
اسلام گڑھ بازارمیں نائب تحصیلدار چودھری ایوب نے اچانک دورہ کیا۔غیر معیاری اور ناقص صفائی پر دکانداروں کو تنبیہ کی۔دکانداروں کو موقع پر جرمانہ بھی کیا۔رمضان سے قبل انتظامیہ کا بازار کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔تاہم احکامات پر عملدرآمد کے لیے انتظامیہ کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق نائب تحصیلدار اسلام گڑھ چودھری محمد ایوب نے ہمراہ پولیس تھانہ اسلام گڑھ اسلام گڑھ بازار کا دورہ کیا
۔اس موقع پر نائب تحصیلدار دار چودھری محمد ایوب نے چیزوں کے معیار ہوٹلوں،ناشتہ فروشوں اور قصابوں کی دکانوں پر قیمتوں کی چانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ برتنوں کی صفائی اور تجاوزات کے حوالے سے بھی موقع پر احکامات جاری کیے۔مختلف دکانداروں کو 1000روپے تک نقد جرمانہ بھی کیا۔انھوں نے دکانداروں کو ریٹ لسٹ آویزاں کرنے سبزی،فروٹ اور قصابوں کی دکانوں پر صفائی کے حوالے سے
بھی دکانداروں کو تنبیہ کی۔رمضان سے قبل انتظامیہ کی جانب سے بازار کا دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس وقت بازار میں مہنگائی کے ساتھ ساتھ خود ساختہ مہنگائی بھی کی جارہی ہے اور غریب شخص کی قوت خرید جواب دے چکی ہے عوام نے نائب تحصیلدار اسلام گڑھ چودھری ایوب سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کی جانچ پڑتال روزانہ کی بنیاد پر کی جائے اور ریٹ لسٹ کے مطابق چیزوں کی خریدوفروخت کو یقینی بنایا جائے۔