63

اسلام گڑھ : سید ابرار حسین شاہ آستانہ عالیہ سرہوٹہ شریف کا حافظ جنید کی والدہ کی وفات پراظھار تعزیت

اسلام گڑھ : سید ابرار حسین شاہ آستانہ عالیہ سرہوٹہ شریف کا حافظ جنید کی والدہ کی وفات پراظھار تعزیت

اسلام گڑھ (جاوید اقبال بٹ ڈسٹرکٹ رپورٹر اسلام گڑھ)سید ابرار حسین شاہ آستانہ عالیہ سرہوٹہ شریف نے کہا ہے کہ آللہ تعالیٰ کے نزدیک نیک اور متقی لوگ ہوتے ہیں۔حافظ جنید کی والدہ مسجد کے اماموں کے طعام کا انصرام کرتی رہیں۔جس کا یقیناََ بدلہ نیکی ہے۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے پورے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔خطیب جامع مسجد سنیاہ علامہ سجاد حسین نے کہا کہ موت سے قبل اگلی زندگی کی تیاری ضروری ہے۔موت ایک حقیقت ہے جس سے فرار ممکن نہیں نیک اعمال کے ذریعے جہنم کی آگ سے بچا جا سکتا ہے

۔چودھری محمد انور نے کہا کہ خالہ صاحبہ کی وفات سے دلی صدمہ ہوا۔کیونکہ والدہ کی وفات کے بعد خالہ سے محبت اور تعلق مزید بڑھ گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ ہمارے سیاستدان دینی علم سے نابلد ہیں۔دینی علم رکھنے والوں کو ہم خود سپورٹ ہی نہیں کرتے۔بے نماز کی کوئی دعا اور اچھا عمل قبول نہیں ہوتا۔بے

نماز دنیا سے لے کر قیامت تک عذاب میں مبتلا رہے گا۔محفلوں میں بیٹھ کر نماز ادا کرنے کے وعدے ایفا کرنے کے لیے عملی محنت کی ضرورت ہے۔نماز کو اپنی عادت بنا لیں۔نماز دنیا اور آخرت میں کامیابی کی کنجی ہے۔حافظ جنید کی والدہ ماموں نعیم ارشد اور ماموں صغیر کی ہمشیرہ نے سادگی میں زندگی گزاری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں