Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

حکومت 7 دن کی بچی کے قاتل باپ کو سرعام پھانسی دے، کیپٹن عاصم ملک

حکومت 7 دن کی بچی کے قاتل باپ کو سرعام پھانسی دے، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے میانوالی واقعہ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنگدل والد کی طرف سے 7 دن کی معصوم بچی کو قتل کرنا جہالت اور بربریت کی انتہا ہے، ایسے افراد کسی بھی رحم اور رعایت کے مستحق نہیں، حکومت 7 دن کی معصوم بچی کے قاتل والد کو فوری پھانسی دے، انہوں نے کہا کہ بیٹیاں اللہ کی رحمت ہوتی ہیں

اور باپ کا مان ہوتی ہیں، باپ ہمیشہ بیٹی پر فخر کرتا ہے لیکن نجانے یہ کیسا بدبخت باپ تھا جس نے اپنے فخر اور مان کو لہولہاں کردیا، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ میانوالی کے اس سفاک شخص نے دور جاہلیت کی یاد تازہ کردی جب اسلام سے قبل بیٹیوں کو زندہ درگور کردیا جاتا تھا لیکن ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد اور تعلیمات نے اس گھناونے رواج کو دفن کردیا، ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم خود 4 بیٹیوں والد تھے

اور انہیں اپنی بیٹیوں سے بے انتہا محبت تھی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو بھی سختی سے ہدایت کی کہ اپنی بیٹیوں کو بوجھ مت سمجھنا بلکہ انکو اللہ اور رسول کی خوشنودی اور بخشش کا ذریعہ سمجھنا، انہوں کہا کہ میانوالی کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے، حکومت قاتل کو سرعام چوک پر لٹکائے تاکہ اس جاہلیت کو روکا جاسکے

Exit mobile version