33

مہمند :صوبائی سیکرٹری برائے معدنیات ہمایون خان کی غلنئ جرگہ ہال میں قبائلی عمائدین کے ساتھ آگاہی سیمینار میں شرکت

مہمند :صوبائی سیکرٹری برائے معدنیات ہمایون خان کی غلنئ جرگہ ہال میں قبائلی عمائدین کے ساتھ آگاہی سیمینار میں شرکت

ضلع مہمند(افضل صافی)صوبائی سیکرٹری برائے معدنیات ہمایون خان کا غلنئ جرگہ ہال میں قبائلی عمائدین کے ساتھ آگاہی سیمینار میں شرکت ۔بعض شرکأ نے تحفظات کے بنأپرسمینارسے واک آوٹ مگرانتظامیہ کے یقین دہانی پرواپس شرکت ۔شرکأنے کھری کھری سناکر معدنیات کے شعبے میں سیکرٹری درپیش مشکلات سے آگاہ کیا،تمام مسائل مقامی افراد کے صلاح مشورے اور اتفاق رآئے سے حل کیے جائینگے۔۔ہمایون خان

خیبر پختونخواہ کے صوبائی سیکرٹری برآئے معدنیات ہمایون خان نے غلنئ جرگہ ہال میں عمائدین اور معدنیات کے شعبے سے وابستہ افراد کے ساتھ اگاہی کے حوالے سے سیمینار میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ،اے ڈی سی ڈاکٹر محسن حبیب سمیت دوسرے سرکاری اہلکار موجود تھے۔ اس موقع پر عمائدین نے

معدنیات کے شعبے میں مقامی لوگوں کو درپیش مشکلات اور غیر قانونی لیزنگ اور دوسرے مسائل تفصیل سے بیان کیے۔عوام کا کہنا تھا کہ بااثر افراد اثر ورسوخ اور پیسے کے بل بوتے پر پشاور سےہمارے معدنیات پر غیر قانونی قبضے کررہے ہیں ۔جو کہ ہمارے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہیں۔انہوں مطالبہ کیا کہ تمام غیر قانونی لیز ختم کرکے قومی مشورے سے لیز جاری کیے جائیں۔
سیمینار سے اپنے خیالات کے

اظہارکے موقع پر سیکرٹری معدنیات ھمایون خان نے بتایا۔ کہ مجھے معدنیات سے وابستہ تمام مسائل کا بخوبی علم ہیں اور اس شعبے کی ترقی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور تمام مسائل مقامی عوام کے صلاح ومشورے اور اتفاق رائے سے حل کیے جائینںگے۔انہوں نے علاقے میں انڈسٹریئل سٹیٹ بنانے اور مزدورں کی فلاح وبہبود کےلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔تقریب میں بعض شرکأ نے تحفظات کے بناپر واک اوٹ کیا۔مگرانتظامیہ کے یقین دہانی پرواپس شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں