31

اسلام گڑھ : سات دن کی بچی پر پانچ فائر جاہلیت کی بدترین انتہا ہے، علامہ قاضی خضر قریشی

اسلام گڑھ : سات دن کی بچی پر پانچ فائر جاہلیت کی بدترین انتہا ہے، علامہ قاضی خضر قریشی

اسلام گڑھ (نامہ نگار)علامہ قاضی خضر قریشی نے کہا ہے کہ سات دن کی بچی پر پانچ فائر جاہلیت کی بدترین انتہا ہے۔پڑھے لکھے جاہل نوجوان کے اس عمل کی جتنی مذہمت کی جائے کم ہے۔پہلی اولاد بیٹی اللہ پاک کی نعمت ہے۔نماز جمعہ کی طرح نماز پنجگانہ کا اہتمام کریں۔اچھا وعظ و نصیحت وہ ہے جو سمجھ آئے

۔اپنے لوگوں سے مل کر دلی خوشی ومسرت ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامع مسجد ملوٹ آستانہ عالیہ سخی ثبوت شاہ بادشاہ میں شرکاء جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ نماز کے لیے جب وضو کیا جاتا ہے تو وہ وہ جو جو عضو دھوتا ہے اس کے گناہ معاف فرما دئیے جاتے ہیں۔عبادات کے لیے پاکیزگی

انتہائی ضروری عمل ہے انھوں نے اس موقع پر بتایا کہ آستانہ عالیہ پر 23مارچ کو دو روزہ عظیم الشان سالانہ عرس پاک کی محفل ہوگی جس میں قرب و جوار سے علماء اکرام کی کثیر تعداد شرکت بھی کرے گی اور علماء اکرام خطاب بھی فرمائیں گے۔جمعہ کی نماز سجادہ نشین دربار عالیہ سخی ثبوت شاہ بادشاہ ملوٹ شریف حافظ پیر محمد مقبول نے پڑھائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں