مردان۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان نیک محمد خان کی زیر صدارت ڈینگی کے حوالے سے اجلاس
مردانْ(شاہ باباحبیب عارف سے)تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان نیک محمد خان کی زیر صدارت ڈینگی کے حوالے سے اجلاس ہوا ضلع میں ڈینگی وائرس کی تازہ صورتحال اور ڈینگی وباء کے تدارک کے حوالے سے کئیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈینگی وباء کے مریضوں کے علاج معالجے،
بیماری کی روک تھام کے لئے اقدامات اور دیگر مختلف امور پر تفصیلی بریفینگ دی گئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی وباء کو مذید پھلنے سے ہر صورت روکنا ہے ڈینگی کنٹرول کے لئے ٹی ایم ایز ، لوکل گورنمنٹ اور واٹر سنیٹیشن سروسز کمپنی ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لئے مچھر مار اسپرے اور فومیگیشن مہم جاری رکھے تاکہ ڈینگی کی افزائش نسل کو روکا جا سکے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے خلاف عوامی آگاہی مہم پر بھی توجہ دی جائے اور ضلع کے مختلف مقامات پر آگاہی مہم چلائے جائیں
تاکہ لوگ بروقت ڈینگی کے اثرات سے بچ سکے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ انشا اللہ ڈینگی وائرس سے پچنے کے لئے ضلع کی سطح پر سخت خفاظتی اقدامات کئے جائیں گے کیونکہ عوام کی جانیں انتہائی قیمتی ہیں اور ڈینگی کے حوالے سے کوئی رسک نہیں لیا جا سکتا۔ ڈینگی کی روک تھام ایک سماجی مسئلہ بن چکا ہے
جس کے لئے ہر شہری کواپنی ذمہ داری پوری کرنا چاہیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایڈمنسٹریشن و ضلعی متعلقہ محکموں کے افسران کو ڈینگی ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنانے اور ڈینگی کے تدارک کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات کی