Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

خانیوال :ضلعی انتظامیہ کی زیر سرپرستی ضلع خانیوال میں 14- مارچ کو پنجاب کلچر ڈے بھرپور جوش و خروش کیساتھ منایا جائے گا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

خانیوال :ضلعی انتظامیہ کی زیر سرپرستی ضلع خانیوال میں 14- مارچ کو پنجاب کلچر ڈے بھرپور جوش و خروش کیساتھ منایا جائے گا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی ہدایت اور ضلعی انتظامیہ کی زیر سرپرستی ضلع خانیوال میں 14- مارچ کو پنجاب کلچر ڈے بھرپور جوش و خروش کیساتھ منایا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب کلچر ڈے کو بھر پور طریقہ سے منانے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، رنگا رنگ تقریبات کا شیڈول جاری اور سرکاری افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔ تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر سرپرستی پنجاب کلچر ڈے کی تقریبات منعقد ہوں گی

اور اس دن پارلیمنٹیرینز، سرکاری محکموں کے افسران، اساتذہ سیاسی و سماجی عہدیداران و کارکنان، شاعر و ادیب وکلاء تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہری بنجاب کے روائیتی اجرک، پگڑی اور لباس زیب تن کریں گے جبکہ طلباء سرکاری و پرائیویٹ سکولوں و کالجوں میں پنجاب کا روائیتی لباس پہن کر آئیں گے۔

پنجاب کلچر ڈے پر سارا دن تقریبات جاری رہیں گی۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر پر پارلیمنٹیرینز اور ضلعی محکموں کے سربراہان پنجاب کا روائیتی لباس زیب تن کر کے ڈی سی آفس سے نکالی جانے والی ریلی میں شریک ہوں گے۔

سٹی پارک خانیوال میں مینا بازار اور فوڈ سٹال لگائے جائیں گے۔ میونسپل سٹیڈیم میں کبڈی میچ اور ٹگ وار ہو گی۔ پنجاب کلچر ڈے کے حوالہ سے دفاتر، بازاروں اور پبلک مقامات پر بینرز اورپینا فلیکس آویزاں کیے جائیں گے آٹھ بجے رات کو آتش بازی بھی کی جائے گی اور تمام تقریبات اور پروگرامز کے انعقاد پر سیکیورٹی انتظامات بھی کیے جائیں گے۔

Exit mobile version