مردان ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف کا احساس کفالت رقم تقسیم کیلئے منتخب سنٹرز کا دورہ
مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف کا احساس کفالت رقم تقسیم کیلئے منتخب سنٹرز کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مجیب الرحمٰن ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلانگ اینڈ فنائنس نیک محمد خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی بھی موجود تھے
ڈپٹی کمشنر نے احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں مقرر کردہ رقم کی تقسیم اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی اور سنٹر میں موجود عملہ کو مستحقین میں بلا کسی رکاوٹ رقم کی تقسیم کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی