سنگجانی :یکم مارچ سے روڈ سیفٹی کی خصوصی مہم لاپرواہی سے ڈرائیونگ اور لین میں رکاوٹ ڈالنے والے ڈمپروں کے خلاف مہم جاری
سنگجانی (بیورو رپورٹ)یکم مارچ سے روڈ سیفٹی کی خصوصی مہم،لاپرواہی سے ڈرائیونگ اور لین میں رکاوٹ ڈالنے والے ڈمپروں کے خلاف مہم جاری مارچ سے 8 مارچ تک ڈمپر اور ٹرکوں کے 4846 چالان کئیں گئے۔ٹیکسلا سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے ٹیکسلا جی ٹی روڈ پر
ڈمپروں کے خلاف کارروائی کی گئی
مزید ڈمپر اور ٹرکوں کے خلاف 19 ایف آئی آر بھی درج کرائی گئیں۔ڈی ایس پی عمر جمیل کا کہنا تھا لاپرواہی سے ڈرائیونگ اور لین میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی
اس لیے پاکستان کی ہر شہری سے اپیل ہے خود بھی اپنا خیال رکھے اور دوسروں کا بھی خیال رکھتے ہوئے موٹروے اینڈ نیشنل ہائی وے کے دیے گئے ہدایات پر عمل کرے
روڈ سیفٹی لین میں رکاوٹ کی خصوصی مہم ایس پی نزاکت علی کی ہدایت پر سیکٹر کمانڈر این 1، ڈی ایس پی عامر جمیل کی نگرانی میں بیٹ 4 ٹیکسلا میں بہترین مہم چلائی گئی