Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بیٹنی پائیکاشت / رتنزئی کو سب ڈویژن بیٹنی میں شامل کرنے کے حق میں ریلی

بیٹنی پائیکاشت / رتنزئی کو سب ڈویژن بیٹنی میں شامل کرنے کے حق میں ریلی

سب ڈویژن بیٹنی(نثاربیٹنی سے) ویلج کونسل بیٹنی پائیکاشت اور موضع رتن زئی کی تحصیل غزنی خیل میں شمولیت، اہل علاقہ کا احتجاجی ریلی کا انعقاد، کثیر تعداد میں عوام کی شرکت، ویلج کونسل پائیکاشت اور موضع رتن زئی کو سب ڈویژن بیٹنی میں شامل کیا جائے، مقررین، تفیصلات کے مطابق ویلج کونسل بیٹنی پائیکاشت اور موضع رتن زئی کو ایف آر سے الگ کرنے کے بعد انکے آبائی علاقے سب ڈویژن بیٹنی(سابقہ ایف آر لکی مروت) میں شامل کرنے کی بجائے تحصیل غزنی خیل(ضلع لکی مروت)

میں شامل کرنے کے خلاف متعلقہ ویلج کونسلوں کی عوام نے گذشتہ روز احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا، احتجای ریلی فیسٹا کمپین کے چئیرمین آدم خان بیٹنی کی قیادت میں مستی خیل چیک پوسٹ سے نکالی گئی،ریلی میں تحصیل مئیر سب ڈویژن بیٹنی انوربادشاہ، آدم خان بیٹنی، سیاسی پارٹیوں کے کارکنان، بیٹنی سٹوڈنٹس اور علاقے کے مشران نے بھرپور شرکت کی، احتاجی ریلی کے انعقاد کا مقصد ویلج کونسل بیٹنی پائیکاشت اور موضع رتن زئی کو تحصیل غزنی خیل سے علیحیدہ کرکے آبائی علاقے تحصیل سب ڈویژن بیٹنی

میں شامل کرانے کے لیے احتجاج ریکارڈ کرانا تھا، اس موقع پر مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ویلج کونسل بیٹنی پائیکاشت اور موضع رتن زئی کو ریونیو ریکارڈ میں سب ڈویژن بیٹنی میں شامل کیا جائے کیونکہ اس علاقے کی آبادی اور یہاں کے باسیوں کے رسم و رواج سابقہ ایف ار لکی مروت کی ہیں، ڈومیسائل ایف آر، شناختی کارڈ ایف آر ، ووٹ ایف آر تمام مراعات ایف آر کے ہیں جبکہ اہل علاقہ نے 40 ایف سی

ار بھی عرصہ دراز سے برداشت کیا، زبان، لہجہ، علاقہ اور قوم ایک ہے تو کس قانون کے تحت ان دو ویلج کونسلوں کو آباو اجداد کے علاقے سے الگ کرکے میلوں دور تحصیل غزنی خیل(ضلع لکی مروت) میں شامل کیا گیا ہے، مقررین نے حکومت اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ویلج کونسل بیٹنی پائیکاشت اور موضع رتن زئی کو سب ڈویژن بیٹنی کا حصہ بنایاجائے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا

Exit mobile version