29

اسلام آباد میں جلسے کا فیصلہ، وزیراعظم نے 10 لاکھ افراد جمع کرنے کا ٹاسک دے دیا

اسلام آباد میں جلسے کا فیصلہ، وزیراعظم نے 10 لاکھ افراد جمع کرنے کا ٹاسک دے دیا

اسلام آباد میں جلسے کا فیصلہ، وزیراعظم نے 10 لاکھ افراد جمع کرنے کا ٹاسک دے دیا

وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد میں 10 لاکھ لوگوں کو جمع کرنے کا ٹاسک دے دیا، ذرائع— فوٹو:فائل
وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد میں 10 لاکھ لوگوں کو جمع کرنے کا ٹاسک دے دیا، ذرائع— فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست ہوگی اور پارٹی سے غداری کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد میں 10 لاکھ لوگوں کو جمع کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور چکوال کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں میں حتمی پروگرام ترتیب دیا گیا جبکہ وزیر اعظم نے اسلام آباد کی تنظیم کو میزبانی کا ٹاسک سونپ دیا۔

ذرائع کے مطابق جلسہ عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ سے ایک روز قبل کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا گفتگو میں کہنا تھاکہ پارٹی سے غداری کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے اور عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست ہوگی۔

https://www.youtube.com/watch?v=48t1FVPTqJc

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں