مہمند : تحصیل حلیمزئی میں پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی کامیابی
ضلع مہمند (افضل صافی )۔تحصیل حلیمزئی میں پی ٹی آئی نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی۔تحصیل حلیمزئی کوز کدی وی سی 1 کے نو منتخب آزاد چیئر مین جہانزیب خان نے ایم این اے ساجد خان مہمند اور سینئر پی ٹی آئی رہنماؤں کی موجودگی میں اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکی۔ایم این اے ساجد خان مہمند جنرل کونسلر جہانزیب خان کے خاندان اور دوستوں کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور ان سب شکریہ ادا کیا۔ضلع مہمند پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے
مختلف پارٹیوں اور حالیہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب نومنتخب آزاد امیدواروں کی پی ٹی آئی میں دھڑا دھڑ شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ اس موقع پر تحصیل حلیمزئی وی سی 1 کوز کدی کے آزاد چیئرمین خاندان اور ساتھیوں سمیت سیفران قائمہ کمیٹی کے چیئرمین و ایم این اے ساجد خان مہمند کی موجودگی میں شمولیت اختیار کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے ساجد خان تھے۔ ایم این اے نے کہا کہ ضلع مہمند میں پاکستان تحریک انصاف میں لوگوں کی شمولیت اس بات کی تصدیق کرتی ہیں
کہ ہم نے عوام کیلئے کم عرصے میں ان لوگوں کے بیس سالوں سے دگنا کام کیا ہے۔ ضلع مہمند کے عوام ان نمائندوں سے بیس سالوں کی حساب مانگیں گے۔ اللہ کے فضل سے ہم نے ہر علاقے میں ترقیاتی کاموں کی جال بچھائی ہے۔ اور ترقی کا یہ سفراسی طرح جاری رہے گا۔ شمولیتی تقریب میں سنیئر رہنما سجاد مومند، ملک جہانزیب مہمند، مولانا امیر اللہ جنیدی اور مولانا عبدالمستعان کے علاوہ کثیر تعداد میں علاقے کے لوگوں نے شرکت کی۔ ایم این اے ساجد خان مہمند نے چیئرمین جہانزیب خان کو پارٹی کی مفلر پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کہا۔