26

ضلع مہمند: خاصہ دار کاپولیس میں انضمام چوتھا مرحلہ تعطل کا شکار

ضلع مہمند: خاصہ دار کاپولیس میں انضمام چوتھا مرحلہ تعطل کا شکار

ضلع مہمند(افضل صافی)۔خاصہ دار کاپولیس میں انضمام چوتھا مرحلہ تعطل کا شکار۔ متاثرہ اہلکار سراپا احتجاج پر مجبور ہو گئے۔ فیز فور میں 162 فریش 32 شہداء 48 اور 9 اہلکار ٹیکنکل غلطیوں سے متاثر ہیں۔ مذکورہ اہلکاروں کی تنخواہیں دو سال سے بند پڑے ہیں مسلہ فوری طورپر حل کیا جائے

۔ بیروزگاری اور مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں۔ مزید احتجاجوں پر مجبور نہ کیا جائے۔ متاثرہ اہلکاروں کا غلنئی میں مہمند پریس کلب کے سامنے فیز فور تعطل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔
سابقہ خاصہ دار فورسز کا پولیس میں انضمام کی چوتھا مراحل میں تعطل سے 162 فریش 32 شہداء 48 اور 9 اہلکار ٹیکنیکل غلطیوں سے متاثر ہیں۔فیز فور تعطل سے مذکورہ مختلف اعداد وشمار کے درجنوں اہلکاروں کی تنخواہیں

دو سال سے بند پڑے ہیں۔جس کے وجہ سے متاثرہ اہلکار دربدر ٹھوکر کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں۔جبکہ تنخواہ بندش سے متاثرہ اہلکاروں کی خاندان فاقہ کشی کا شکار ہو چکے ہیں۔فیز فور تعطل میں پھنسے اہلکاروں نے غلنئی بازار میں پشاور باجوڑ شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے آدھا گھنٹہ شاہراہ کو ہرقسم آمد ورفت کے لئے بند رکھا۔اس موقع پر ساجد، شوکت، اشفاق،شاہین اور مراد افغان ودیگر نے کہا۔

کہ پولیس کی اعلی حکام مہنگائی کے دور میں ہمارے حال پر رحم کر کے فیز فور فوری ریلیز کریں۔تاکہ اہلکاروں سے جڑی درجنوں کنبے فاقہ کشی سے بچ سکے۔کیونکہ دو سال سے تنخواہیں بند پڑی ہیں۔جبکہ ہمارے مسلہ پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا جا سکتا ہے۔آدھا گھنٹہ احتجاج کے بعد ڈی ایس پی خالد خان موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو یقین دہانی کے بعد مظاہرہ پرامن طور پر ختم ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں