مہمند: انتظامیہ کی ملی بھگت سے بیدمنئی معدنیات پر خفیہ لیز کی منصوبہ بندی
ضلع مہمند(افضل صافی)۔انتظامیہ کی ملی بھگت سے بیدمنئی معدنیات پر خفیہ لیز کی منصوبہ بندی ہو رہا ہے۔ڈی جی منرل جعل سازی پر فوری ایکشن لے کر اجلاس عام منسوخ کریں۔قوم کی لاعلمی سے جاری لیزوں سے خون خرابہ ہو سکتا ہے۔خفیہ لیز کی اطلاع با وثوق ذرائع سے موصول ہوگئے۔بیدمنئی بوبک
کور معدنیات کے لئے رجسٹرڈ قومی کمیٹی موجود ہے۔مذکورہ معدنیات کی ہر قسم معاملات سمیت لیز وغیرہ قومی کمیٹی طے کریں گے۔ جعل سازی کسی بھی صورت منظور نہیں۔بوبک کور معدنیات کمیٹی کا قومی مشران کی ہمراہ پریس کانفرنس۔
تحصیل بائیزئی بوبک کور معدنیات کمیٹی نے قومی مشران کے ہمراہ مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔ ملک رشید، ملک سمندر،محمد علی، سید جان اور خائستہ رحمان ودیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا۔کہ مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے کچھ عناصر بیدمنئی سپرے ناو ٗکی
معدنیات پر جعل سازی سے قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔جس کے لئے ایک فرضی اشتہار کا سہارا لے کر 15 مارچ 2022 اجلاس عام مقرر کیا ہے۔جس میں کوئی کا نشاندہی نہیں ہوا ہے۔جبکہ خفیہ لیز کے لئے اجلاس عام کی منصوبہ بندی کا علم تمام کارروائی کا علم خفیہ طریقہ سے ہوا۔جن کی ثبوت ذرائع سے وٹس ایپ پر موصول کیا۔جس کی تمام تیاریوں کی ثبوت موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پہلے بھی مسماۃ نازیہ کی نام سے
جعلی لیز جاری کی تھی۔جس میں غیر قانونی لوگوں کے انگوٹھے چاپ دیئے تھے۔چونکہ بوبک کور کا تمام ذیلی قبیلوں کا مشترکہ رجسٹرڈ کمیٹی موجود ہے۔جوکہ معدنیات کی تمام معاملات حل ہونے سمیت لیز وغیرہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔بوبک خیل مشران نے بتایا کہ فرضی اشتہار میں دیئے گئے۔ٹوکن نمبر پہلے دوسرے ناموں پر تھے۔مگر اب رد و بدل کر کے قومی حقوق تلف کرنے کی ایک سازش ہے۔بوبک کور مشران نے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ بائیزئی قبیلہ کا بیشتر قبیلے نامساعد حالات سے دربدر ہیں
۔مگر جعلی طریقوں اور گٹھ جوڑ سے قومی املاک عصب ہو رہے ہیں۔جوکہ انضمام کی وجہ سے مزید اضافہ ہواہے۔چونکہ انضمام سے بہتری کی امید تھی۔انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ غلنئی میں بوبک کور معدنیات پر ڈی آر سی کے فیصلے میں رد و بدل کیا۔جس کی تصدیق جرگہ ممبران نے خود کیا ہے۔
حالانکہ افسوس اس بات کی ہے۔کہ بوبک کور کے معدنیات لیز فیصلہ میں چند افراد کو ترجیح اور قوم کو نظر انداز کر رہے ہیں۔انہوں نے ڈی جی منرل سے پر زور مطالبہ کیا ہے۔کہ دو دن جلد بازی سے قوم کی بے خبری میں خفیہ اجلاس عام روک دی جائے۔اور قوم کی باہمی اتفاق کر کے بوبک کور کو خون خرابہ سے بچایا جائے۔۔