Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسلام گڑھ :آستانہ عالیہ فیض پور کے گدی نشین حضرت پیر حبیب الرحمن محبوبی کا حاجی اعظم مرحوم کی اکیسویں برسی کے موقع پر خطاب

اسلام گڑھ :آستانہ عالیہ فیض پور کے گدی نشین حضرت پیر حبیب الرحمن محبوبی کا حاجی اعظم مرحوم کی اکیسویں برسی کے موقع پر خطاب

اسلام گڑھ (جاوید اقبال بٹ ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آستانہ عالیہ فیض پور کے گدی نشین حضرت پیر حبیب الرحمن محبوبی نے حاجی اعظم مرحوم کی اکیسویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موبائل کے غلط استعمال نے ہمیں سب اچھے کاموں اور رشتوں سے دور کردیا ہے۔ختم شریف کی محفلیں اعمال کو تقویت بخشتی ہیں

۔نکاح کے وقت کلمہ پڑھا کر ایمان کی تجدید کی جاتی ہے۔کلاس میں نالائق طالب علم ادھر ادھر دیکھتے ہیں۔موجودہ طور انتہائی نفسانفسی کا ہے۔محفلوں میں سبق دیا جاتا ہے اور اسے یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔بسم اللہ اور دیگر وظائف پڑھنے سے کھانا میں برکت ہوتی ہے اور جس کھانے پر دعا مانگی جاتی ہے اسے دیگر کھانے میں برکت کا حصول مقصود ہوتا ہے۔حاجی جاوید اور ان کے بھائیوں نے والدین کے ایصالِ ثواب کے لئے جو اہتمام کیا ہے یہ صدقہ جاریہ ہے اور ان کی بخشش کا سامان ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ختم شریف فرض سنت نہیں لیکن ایک مستحب عمل ضرور ہے۔جس سے برکت پیدا ہوتی ہے۔نماز کی پابندی کریں اور اپنے اعمال کو بہتر بنائیں۔تاکہ گھاٹے کا سودا نہ ہو۔ سالانہ محفل ختم شریف بسلسلہ ایصالِ ثواب حاجی محمد اعظم اور ان کی اہلیہ مرحومہ والدین حاجی محمد جاوید طائر ایڈووکیٹ،حاجی اورنگزیب نقشبندی،حاجی زاہد ندیم،ڈاکٹر محمد فریاد کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ عبد المجید امام جامع مسجد میاں محمد بخش بڑجن نے کیا جبکہ ہدیہ نعت علامہ قاری محمد الیاس ،

کنیلی کے مذہبی رہنما حاجی سلیمان کے صاحزادے رستم علی نے پیش کیا۔سیف الملوک کے اشعار محمد انور چشتی نے پیش کیے۔مقامی علماء اکرام علامہ حافظ احمد رضا خطیب جامع مسجد میاں محمد بخش بڑجن،قاری محمد آصف امام مسجد کنیلی بھٹہ،علامہ قاضی محمد خضر قریشی،علامہ مولانا آصف جمیل اور علامہ قاری قربان صدیقی نے بھی خطاب کیا۔

ماسٹر محمد انور،حاجی جاوید ایڈوکیٹ اور علامہ احمد رضا نے نقابت کے فرائض سر انجام دئیے۔محفل جامع مسجد میاں محمد بخش بڑجن میں منعقد ہوئی۔محفل کے آخر میں تمام شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔حاجی جاوید ایڈوکیٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔محفل پاک میں اسمبلی ممبر حلقہ نمبر دو چکسواری چودھری قاسم مجید نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

Exit mobile version