جامع مسجد اقصٰی اھلحدیث مولانا محمد حسین والی میں شاندار تکمیل حفظ القران تقریب کا انعقاد
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے) جامع مسجد اقصٰی اھلحدیث مولانا محمد حسین والی میں شاندار تکمیل حفظ القران تقریب منعقد کی گئ جس میں علماء کرام نے بھی خطابات کیے اور تکمیل قران والے بچوں نے بھی قران کی آیات مبارکہ تلاوت کیں۔ ان میں مہمان خصوصی حافظ مسعود عالم، حافظ عزیزالرحمان، قاری محمد سعید،
قاری منیب الرحمان، قاری عتیق الرحمان، ملک محمد افضل خرم شہزاد ورک، محمد اکرم ورک اور دیگر نے شرکت کی- پروگرام کے بعد بچوں کو تحائف اور انعامات اسناد دی گئیں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی خیر و برکت کے لئے دعا کی گئی- اس موقع پر اس منعقدہ تقریب کے منتظم ملک محمد افضل نے بیوروچیف فائرسٹون نیوز شیخ محمد طیب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنا اور دوسروں تک پہنچانا ہرمسلمان مردوعورت پر فرض ہے اسلئے اس تقریب کی سعادت جن خوشنصیب احباب کے حصہ میں آئی وہ انتہائی مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ یہ مقدس صحیفہ قرآن پاک نہ صرف انکے لئے بلکہ انکے والدین اور اولاد کے لئے باعث بخشش و مغفرت ہے