32

ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں میں پانی کی قلت کے خلاف جئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض چانڈیو کی قیادت میں۔مکلی بائ پاس چوک پر دھرنا

ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں میں پانی کی قلت کے خلاف جئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض چانڈیو کی قیادت میں۔مکلی بائ پاس چوک پر دھرنا

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں میں پانی کی قلت کے خلاف جئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض چانڈیو کی قیادت میں۔ مکلی بائ پاس چوک پر دھرنا دے کر ٹھٹھہ کراچی شاھراہ کو بند کردیا جس کے نتیجہ میں ٹریفک معطل ھو گیا مظاھرین پانی کی قلت پر محکمہ آبپاشی کے خلاف سخت نعرہ بازی کر رھے تھے اس موقع پر جئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض چانڈیو نے کہا

کہ پانی کی بد ترین قلت کے باعث ٹیل کے آبادگار شدید پریشانی سے دو چار ھیں پانی نہ ھونے کے باعث فصلیں سوکھ گئ ھیں جانور پیاسے مر رھے ھیں لیکن محکمہ آبپاشی بار بار کی یقین دھانیو۔ کے باوجود صرف با اثر زمہ داروں کو پانی فراھم کر رھا ھے اور اب اڈیرو نہر کی لائینگ پر اربوں روپے خرچ کئے جارھیں جس سے پانی کی فراھمی بند کردی گئی ھے انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طور پر ٹیل کے آباد گاروں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بعد ازاں مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں