مہمند۔: مہمند لویہ جرگہ کا ایک مثبت قدم۔علاقے کے 413 غرباء میں نقد رقم تقسیم
ضلع مہمند۔(افضل صافی )مہمند لویہ جرگہ کا ایک مثبت قدم۔علاقے کے 413 غرباء میں نقد رقم تقسیم کر لی۔غرباء میں تقسیم ہونے والے تین ملین فنڈ مخیر رشتہ داروں،دوستوں اور جرگہ ممبران نے جمع کیا تھا۔مذکورہ عمل میں کوئی سیاسی مقصد پہناں نہیں۔مہمند لویہ جرگہ کے ذریعے سرانجام قومی خدمات کارخیر کی نیت سے کررہے ہیں۔
علاقے کے معدنیات سے اربوں روپے کمانے والے غریبوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں۔مہمند لویہ جرگہ کا تعلیم پر توجہ ذیادہ ہے۔انتظامیہ اور سیکورٹی ادارے مہمند لویہ جرگہ کی مثبت سرگرمیوں میں ساتھ دیں۔صدر مہمند لویہ جرگہ خان بہادر ودیگر ممبران۔
مہمند لویہ جرگہ نے علاقے کا فلاح و بہبود کی خاطر اپنے مدد آپ کی تحت تین ملین فنڈ 413 غرباء میں صافی نذیر اندیش کی حجرہ اور غلنئی تقسیم کرلی۔صافی نذیر اندیش کے حجرہ میں ضلع بھر کے مستحق بیوواں اور غرباء نے مہمند لویہ جرگہ کے ممبران سے نقد رقم وصول کر دی۔ان غرباء کا نشاندہی جرگہ کے مختلف ممبران کے ذریعے کیا گیا تھا۔غلنئی میں تقسیم کے موقع پر مہمند لویہ جرگہ رجسٹرڈ کے صدر خان بہادر، محمد علی شینواری، ملک ضمیر ودیگر ممبران نے جاری سرگرمی کے بارے میں بتایا۔
کہ علاقے میں فلاح و بہبود کے لئے مہمند لویہ جرگہ رجسٹرڈ کیا ہے۔جبکہ جرگہ سمیت تمام سرگرمیوں میں کوئی سیاسی راز پہناں نہیں۔بلکہ تمام خدمات کار خیر کی نیت سے کر رہے ہیں۔انہوں نے اکٹھا فنڈ کے بارے میں بتایا کہ موجودہ تین ملین فنڈ اپنے مخیر رشتہ داروں،دوستوں اور جرگہ ممبران سے جمع کی ہیں۔انہوں نے تمام چندہ دینے والوں کی نام با الترتیب بتا دیں۔انہوں نے علاقے کے معدنیات سے اربوں روپے کمانے والے حضرات سے علاقے کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کی اپیل کی
۔انہوں نے بتایا کہ غربت اور بے روزگاری سے انسان غلط سوچ پر مجبور ہو رہے ہیں۔چونکہ مہمند لویہ جرگہ رجسٹرڈ کا مقصد غربت میں کمی لانا ہے۔اور مہمند لویہ جرگہ رجسٹرڈ کا ہر جگہ خواندگی پر توجہ ذیادہ ہے۔انہوں نے انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں سے مہمند لویہ جرگہ رجسٹرڈ کی مثبت سرگرمیوں میں ساتھ دینے کی اپیل کی۔