Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مہمند: وئر ناظم ملک نوید احمد کا پارٹی ضلعی قائدین اور ورکرز کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس

مہمند: وئر ناظم ملک نوید احمد کا پارٹی ضلعی قائدین اور ورکرز کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس

ضلع مہمند)افضل صافی )۔پی ٹی آئی نے عمدہ کارکردگی سے بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کردی۔ عوام میں پارٹی مقبولیت کا گراف بڑھتا جا رہا ہے۔ 27 مارچ کو اسلام آباد جلسہ میں بھرپور شرکت کرکے تاریخ ساز جلسہ کرینگے۔ عدم اعتماد میں اپوزیشن سمیت بیرونی معاونین کو بدترین شکست ہوگا۔ شکست اپوزیشن کا مقدر بن چکا ہے۔

پی ٹی آئی ٹیم کی بہترین کارکردگی سے آئندہ الیکشن میں دوسرے پارٹیوں کے ساتھ مقابلہ کیلئے امیدوار نہیں ہونگے۔تمام ورکرز آج سے آئندہ الیکشن کی تیاری شروع کریں۔بلدیاتی انتخابات میں دوسرے پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے ممبران کا راستہ ترقیاتی عمل میں نہیں روکے ینگے۔اگر ان کے پاس ویژن ہو۔حلف برداری فراغت کے بعد لوئر ناظم ملک نوید احمد کا پارٹی ضلعی قائدین اور ورکرز کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس۔
لوئر سب ڈویژن تحصیل ناظم ملک نوید احمد نے ڈی سی آفس میں حلف برداری تقریب کی فوراََ بعد مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کی دوسرے ضلعی قائدین ملک محبوب شیر،قاری رحیم شاہ،مولاناامیر اللہ جنیدی، ملک جہانزیب سمیت پارٹی کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی

۔پریس کانفرنس کے موقع پر ملک نوید سمیت پی ٹی آئی ضلعی قائدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا لوئر مہمند میں تحصیل ناظم سیٹ تمام پارٹی کی کامیابی ہے۔ جبکہ ضلع بھر میں ایم این اے ساجد خان اور ایم پی اے عائشہ کے فنڈز سے بیشتر ترقیاتی منصوبہ پایہ تکمیل اور زیرتکمیل ہیں۔اور علاقے میں پارٹی کی بہترین ٹیم ورک سے پارٹی مورال کا گراف بڑھتا جارہا ہے

۔ چونکہ پی ٹی آئی کا عمدہ کارکردگی سے عوام میں پہلے سے ذیادہ مقبول ہورہا ہے۔بلکہ آئندہ انتخابات میں مخالف پارٹیوں کیساتھ مقابلہ کے لئے امیدوار بھی نہیں ہوگا۔جن کی بنا پر آئندہ انتخابات میں ضلع بھر میں کلین سویپ کرینگے اور یہی جیت پارٹی کو بطور تحفہ پیش کرینگے۔انہوں نے عدم اعتماد کے بارے میں بتایا کہ اپوزیشن کو بد نیتی پر مبنی عدم اعتماد سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ بلکہ شکست اپوزیشن کی مقدر بن چکاہے

اور اپوزیشن کو شکست سمیت بیرونی معاونین کے ہتھکنڈے بھی ناکام ہوکر منہ کی کھانا پڑی گی۔انہوں نے بتایا کہ عدم اعتماد سے ایک دن قبل اسلام آباد میں ایک عظیم الشان جلسہ ہوگا جس میں دس لاکھ پارٹی کارکنان شرکت کرینگے۔جس کے لئے ضلع سے ایم این اے ساجد خان کی قیادت میں شرکت کیلئے قافلہ راوانہ ہونگے اوراس جلسہ سے دنیا کو عوام کا اعتماد دیکھائینگے۔

Exit mobile version