29

ٹھٹھہ: مولانا فضل الرحمان کی امامت میں پارلیمنٹ میں اقتدا ہوگی مفتی کفایت اللہ جمعیت علماء اسلام پاکستان خیبر پختونخواہ

ٹھٹھہ: مولانا فضل الرحمان کی امامت میں پارلیمنٹ میں اقتدا ہوگی مفتی کفایت اللہ جمعیت علماء اسلام پاکستان خیبر پختونخواہ

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)جمعیت علماء اسلام پاکستان خیبر پختونخواہ کے رہنماء و سابق ایم پی اے مفتی کفایت اللہ نے کہا ہیکہ اب مولانا فضل الرحمان کی امامت میں پارلیمنٹ میں اقتدا ہوگی کربلا کے شہید اعظم امام حسینؓ کی قربانی اعلائہ کلمتہ الحق کے لئے تھی آج پھر اسی نہج پر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں گذشتہ شب دھابیجی میں جامع مسجد خدیجتہ الکبری میں مدرسہ امام اعظم ابو حنیفہ کی سالانہ جلسہ تکمیل قرآن و دستار کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ نے مزید کہا

کہ مکہ سے ہجرت مدینہ کے لئے قرآن وسنت کے لئے تھی مکہ والے مدینہ شریعت کی تکمیل کے لئے آئے اور مدینہ میں انقلاب برپا کیا جسکی آج پھر ضرورت ہے ریاست مدینہ کا کامل دین جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اترا اسی کامل دین کی دعوت دینے کے لئے آج محاذ موجود ہے سیاسی حالات بدل رہے ہیں وقت آچکا ہے کہ اس کامل دین کو جسکی بنیاد مدینہ سے اٹھی اب اہل حق علماء کی قیادت و امامت میں اسلام اباد کے پارلیمینٹ سے نافذ العمل کراکر حقیقی ریاست مدینہ کا مظہر پیش کیا جاسکے

سیاست کے امام مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اسلامی نظام کا نفاظ جلد ہونے جارہا ہے عوام تیار رہیں تاکہ 23 مارچ کو ہر قدم ہر راہ اسلام آباد کیطرف ہوتقریب سے جمعیت علماء اسلام کراچی کے رہنماء مولانا قاضی منیب الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم کی تعلیم ہر مسلمان پر سیکھنا فرض ہے اور مدارس دینیہ اسکے لئے بہترین درسگاہیں ہیں دور جدید میں علماء کرام کو جسطرح طعن و تشنیع کا نشانہ بناتے ہوئے

مغرب کے ایجنڈا پر موجودہ حکومت مصروف ہے اگر یہی توانائی ملکی معیشت پر صرف کرتی تو آج مہنگائ نہی ہوتی اور یہ حالات بھی نہی بنتے اس موقع پر حفظ و ناظرہ کی تکمیل کرنے والے طلباء کی دستار بندی کی گئ اور انہیں انعامات سے نوازا گیا تقریب تکمیل کانفرنس سے مولانا عبدالوہاب بلوچ ، مولانا عبدالواحد بشامی ، مولانا اسحاق مصطفے نے بھی خطاب کیا اسٹیج پر مولانا سلیم عاطف چانڈیو ، مولانا عطاء الرحمان ، مولانا افتخار حضروی ، مولانا سعیدالرحمان بشامی ، و دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں